Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا کے 16 اضلاع ڈینگی وائرس کیلئے انتہائی حساس قرار

پشاور ڈینگی میں 157 کیسسز کیساتھ سر فہرست
اپ ڈیٹ 05 نومبر 2023 04:40pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

خیبرپختونخوا کے16 اضلاع کو ڈینگی وائرس کے لئے انتہائی حساس قرار دے دیا گیا جبکہ صوبے میں کیسز کی تعداد 645 تک پہنچ گئی۔

خیبرپختونخوا کے 16 اضلاع ڈینگی وائرس کے لئے انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں ڈینگی کیسوں کی مجموعی تعداد 645 تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈینگی وائرس سے سب سے زیادہ متاثر پشاور ہے جہاں اب تک 157 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ صوابی میں 69، مردان میں 45، کوہاٹ میں 41، چارسدہ میں 37، بٹگرام میں 36، ایبٹ آباد میں 34 اور ہری ہور میں 30 ڈینگی کے کیسز سامنے آئے ہیں۔

اسی طرح مالاکنڈ میں 28، مانسہرہ میں 25، لکی مروت میں 24، باجوڑ میں 22 اور ڈی آئی خان میں 19 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ بنوں میں 18، نوشہرہ میں 14، چترال لوئر میں 11، سوات میں 6، ہنگو اور دیراپر میں 5،5 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے اور دیرلوئر اور مہمند میں 3،3، کرک، خیبر اور ساؤتھ وزیرستان میں 2،2 کیس سامنے آئے ہیں۔

مزید پڑھیں

محکمہ موسمیات نے 10 بڑے شہروں میں ڈینگی کے شدید پھیلاؤ کا خدشہ ظاہرکردیا

پنجاب میں ڈینگی بے قابو، 100 سے ذائد کیسز رپورٹ ہوئے

ڈینگی کے بعد صحت کی مکمل بحالی کیلئے یہ غذائیں کھائیں

محکمہ صحت کے مطابق متاثرہ اضلاع میں انسداد ڈینگی اسپرے روازنہ کی بنیاد پر کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

خیبر پختونخوا

KPK

dengue

dengue virus