Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چمن میں قائم ہولڈنگ کیمپس میں افغان مہاجرین کی واپسی سے قبل رجسٹریشن جاری

چمن میں قائم ہولڈنگ کیمپس میں ایک ہزار افغان مہاجریں قیام پذیر ہیں
اپ ڈیٹ 05 نومبر 2023 03:41pm

ملک بھر سے افغان مہاجرین کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے، اب تک 1 لاکھ 75 ہزار سے زائد مہاجرین واپس افغانستان جاچکے ہیں۔

چمن میں پاک افغان سرحد پر قائم باب دوستی سے اب تک 28000 افغان مہاجرین اپنے وطن واپس جاچکے ہیں۔

چمن میں حکومت کی جانب سے ہولڈنگ کیمپ بھی قائم کئے گئے ہیں جہاں افغان باشندوں کی رجسٹریشن کی جارہی ہے اور انہیں ان کے ملک بھیجا جارہا ہے، جب کہ ان کیمپس میں اب تک افغان مہاجرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

واپس جانے والے افغان مہاجرین کے لئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کھانے پینے اور رہائش کا خاطرخواہ انتظام کیا گیا ہے۔ تقریباً ایک ہزار افغان مہاجرین ان کیمپس میں قیام پذیر ہیں۔ جن کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے، اور رجسٹریشن کے بعد انہیں افغانستان جانے کی اجازت ہوگی۔

Illegal Afghan Residents

Illegal Afghan Immigrants

Afghan Refugees Returning