Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

پاکستان کے استحکام اور تحفظ کو یقینی بنانے میں نادرا کا کردار

18000 سے زائد غیرقانونی شناختی کارڈز کی نشاندہی، تنسیخ کی جاچکی ہے
شائع 05 نومبر 2023 12:37pm
فوٹو ــ فائل / شہری نادرا کے دفتر کے باہر کھڑے ہیں
فوٹو ــ فائل / شہری نادرا کے دفتر کے باہر کھڑے ہیں

جعلی شناختی کارڈ اور دیگر سرکاری دستاویزات بنوانے کا بنیادی مقصد ملکی سیکیورٹی اوراستحکام کو نقصان پہنچانا ہوتا ہے، اس حوالے سے پاکستان کے استحکام اور تحفظ کو یقینی بنانے میں نادرا کا کردار اہم ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان جعلی شناختی کارڈ کے حامل افراد مجرمان سے متاثر ہوتا آیا ہے، جعلی شناختی کارڈ، دستاویزات کا مقصدملکی سیکیورٹی اور استحکام کو نقصان پہنچانا ہوتا ہے، دیگر ممالک کی طرح یہ مسئلہ پاکستان کے لئے بھی تشویش کا باعث ہے۔

پاکستان میں اس حوالے سے نادرا کا کردار اہم ہے، اور اب 18000 سے زائد غیر قانونی شناختی کارڈز کی نشاندہی وتنسیخ کی جاچکی ہے۔

نادرا رپورٹ کے مطابق پراسیسنگ کے دوران والدین، رشتہ داروں کی بائیو میٹرک تصدیق کی جارہی ہے، نادرا ایس ایم ایس کے ذریعے خاندان کے سربراہ کو مطلع کیا جا رہا ہے، ڈیٹا تک رسائی کیلئے 2 مراحل میں تصدیق و داخلی نگرانی کا بہترنظام تشکیل دیاجا رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ محکمانہ احتساب اور انکوائری کے نظام کو بھی مضبوط بنایا گیا ہے، داخلی انکوائری کا 30 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے، اور اس دوران ذمہ داران کو برطرفی سمیت دیگر سزائیں دی گئیں۔

NADRA

National Database & Registration Authority (NADRA)