سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، پیپلزپارٹی نے 26 میں سے 24 سیٹوں پر میدان مار لیا
کراچی سمیت سندھ کے 16 اضلاع کی 26 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوئے۔ غیرسرکاری حتمی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی 24 سیٹوں پر کامیاب ہوگئی۔ کراچی کے پانچ اضلاع کی نو نشستوں میں سے سات نشستیں پیپلزپارٹی کے نام رہیں جبکہ ایک جماعت اسلامی اور ایک آزاد امیدوار کے ہاتھ آئی۔ صدر ٹاؤن سے میئر کراچی مرتضی وہاب اور ملیرگڈاپ ٹاؤن سے ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد کی کامیابی پر جیالوں نے جشن منایا گیا اور خوب آتش بازی بھی کی گئی۔
سندھ کے 16 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے ووٹ ڈالے گئے، کل 182 پولنگ اسٹیشنز میں پولنگ کا عمل جاری رہا، کل 26 یونین کونسلز میں 116 امیدوار مدمقابل ہیں۔
ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی۔ تاہم میونسپل کمیٹی خیرپور کے وارڈ نو میں بدنظمی کے باعث ووٹنگ کا عمل معطل کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے میڈیا کو کوریج کرنے سے بھی روک دیا گیا تھا۔
کراچی کی 3 یوسی، 2 وائس چیئرمین اور چار وارڈ کی نشستوں پر انتخاب ہورہا ہے، 42 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس اور 72 کو حساس قرار دیا گیا ۔ ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے رجسٹررڈ ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 6 ہزار686 تھی۔
صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان نے آجی جی پولیس سندھ کے ہمراہ ضمنی بلدیاتی انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشن کا دورہ بھی کیا اور انتخابات کےعمل کو تسلی بخش قرار دیا۔
پیپلزپارٹی کی جیت، میئر کراچی کامیاب، غیرسرکاری حتمی نتائج
ضلع جنوبی یوسی تیرہ صدر ٹاؤن سے چیئرمین کی نشست پر پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب تین ہزار نو سو سڑسٹھ ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
یونین کونسل 13صدرٹاؤن سےچیئرمین کی نشست پر 3 امیدوارمدمقابل تھے، جن میں پیپلزپارٹی کے مرتضٰی وہاب یوسی چیئرمین کے امیدوار، جماعت اسلامی کے نورالسلام اور ٹی ایل پی کےسکندرآگر میدان میں تھے۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق کراچی میں یو سی 13 صدر ٹاؤن سے مرتضیٰ وہاب 3976 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ جماعت اسلامی کے نور السلام نے 1566ووٹ حاصل کئے۔
یاد رہے کہ دوران پولنگ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے یوسی 13صدرٹاؤن گزری کالج پولنگ اسٹیشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا تھا۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب پہلے ہی ابراہیم حیدری کی یونین کونسل (یو سی) سے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔ اسسٹنٹ کمشنر ابراہیم حیدری اور ریٹرنگ افسر نے مرتضی وہاب کے بلا مقابلہ منتخب ہونے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا تھا۔
ضلع ملیر گڈاپ ٹاؤن یوسی سات میں بھی تیر چل گیا۔ پی پی امیدوار سلمان عبداللہ مراد نے دس ہزار ووٹوں کی لیڈ کے ساتھ جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی امیدواروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔
ضلع کیماڑی یوسی تین ماڑی پور سے چیئرمین کی نشست پر پیپلزپارٹی کے سیف اللہ پانچ ہزار چار سو چھیاسٹھ ووٹ لے کر چیئرمین منتخب ہو گئے۔
ضلع ملیرگڈاپ ٹاؤن یوسی ایک وارڈ نمبر چار کی نشست بھی پیپلزپارٹی کے نام رہی۔ ضلع ملیر گڈاپ ٹاؤن یوسی ون، جنرل کونسلر کی نشست پر پی پی امیدوار ایک ہزار پانچ سو چھیانوے ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
ضلع وسطی یوسی پانچ وارڈ تھری ناظم آباد میں جماعت اسلامی کا پلڑا بھاری رہا جہاں طلحٰہ احمد صدیقی نے تین سو چونسٹھ ووٹوں کے ساتھ کامیابی سمیٹ لی۔
ملیر یوسی دو میں جنرل کونسلر کی نشست پر پی پی امیدوار اسماعیل بلوچ کو شکست ہوئی اور آزاد امیدوار محمد عمر غیرسرکاری نتیجہ کے مطابق کامیاب ہوگئے۔
کراچی کی نو نشستوں میں سے سات پر کامیابی پر پیپلزپارٹی نے جشن منایا۔
میئر کراچی مرتضی وہاب نے بھی رقص کیا اور کامیابی کو انجوائے کیا۔ جبکہ اس موقع پر آتش بازی بھی کی گئی۔
سندھ کے دیگر اضلاع کے غیرحتمی غیر سرکاری نتائج
غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق سکھر، میونسپل کمیٹی نثار صدیقی یوسی10 پر پیپلزپارٹی کامیاب ہوگئی۔
سکھر ڈویژن کی چھ نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو واضح اکثریت حاصل ہے۔ 5 نشستوں پر پیپلزپارٹی اور ایک پر آزاد امیدوار پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔
ٹاؤن کمیٹی پکاچانگ سے پیپلزپارٹی کامیاب ہوگئی۔ وارڈ نمبر6 سے بھی پیپلزپارٹی کے امیدوارکامیاب ہوگئے۔
سانگھڑ ، وارڈ نمبر15 ٹنڈوآدم سے پیپلزپارٹی نے میدان مارلیا۔ جبکہ نواب شاہ، دوڑ ٹاؤن کمیٹی وارڈ نمبر 8 سے پیپلزپارٹی کامیاب ہوگئی۔
شکارپورمیں بھی پیپلزپارٹی کے امیدوار کو واضح اکثریت حاصل ہے۔ سیہون، بھان سعید آباد ٹاؤن کمیٹی کے وارڈ نمبر 2 پر بھی پی پی پی کامیاب ہوگئی۔
واضح رہے کہ اب تک آنے والے تمام ہی نتائج غیر حتمی اور غیر سرکاری ہیں۔
سکھر، ٹاؤن کمیٹی نثار صدیقی یوسی 10 کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار ارشد مغل 942 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ جے یو آئی کے امیدوار امان اللہ جمالی 204 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
خیرپور، ٹھری میرواہ کی یوسی حسین بخش دستی کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار ارشاد علی لغاری 508 لے کر آگے ہیں جبکہ آزاد اميدوار موردن علی شر 401 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
خیرپور، وارڈ نمبر 9 کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے تحت پیپلز پارٹی کے امیدوارنعمان رضا 921 ووٹ لے کر آگے ہیں اور جی ڈی اے کے امیدوار آصف علی 77 ووٹ حاصل کرسکے۔
ٹنڈوالہ یار، میونسپل کمیٹی کے وارڈ نمبر 1 کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار محمد ظفر سہڑو2281 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ آزاد امیدوار امتیازعلی خاصخیلی 28 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
کشمور، یوسی مسووالا پولنگ اسٹیشن نمبر 8 کے غیر حتمی نتائج غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی پی کے امیدوار محمد رمضان مزاری 46 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ سندھ یونائٹیڈ پارٹی کے امیدوار اللہ ڈنو 11ووٹ لے سکے۔
یوسی مسووالا پولنگ اسٹیشن نمبر 4 اور 5 میں پی پی امیدوار رمضان مزاری 387 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ سندھ یونائیٹڈ پارٹی کےامیدوار اللہ ڈنو 26 ووٹ لے سکے۔
غیر سرکاری حتمی نتائج
ضلع خیرپور کی 4 نشستوں پر پیپلزپارٹی کا تیر چل گیا۔ سکھر میونسپل کمیٹی نثار صدیقی کی یوسی 10 پر پیپلزپارٹی کامیاب ہوگئی۔
سانگھڑ وارڈ نمبر 15 ٹنڈوآدم سے بھی پیپلزپارٹی نشست لے اڑی۔ نواب شاہ دوڑٹاؤن کمیٹی وارڈ نمبر 8 سے پیپلزپارٹی نے کامیابی سمیٹی۔
بھان سعید آباد ٹاؤن کمیٹی کے وارڈ نمبر2 سے پی پی پی نے میدان مار لیا۔ شکارپور یونین کونسل 7 وارڈ 3 پربھی پیپلزپارٹی کا ہی تیر چلا۔
جیکب آباد یوسی 31 دین پور پر پی پی پی کےعلی محمد لاشاری بلامقابلہ کامیاب ہوئے۔
ٹنڈوالہ یار کی میونسپل کمیٹی کے وارڈ نمبر ایک پر پیپلزپارٹی کامیاب ہوئی۔ گھوٹکی یوسی قادر پور کے وارڈ نمبر 2 میں بھی پیپلزپارٹی نے جیت اپنے نام کی۔
لاڑکانہ یونین کونسل ایک سے پیپلزپارٹی کے خادم حسین بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔ نوشہرو فیروز کی تمام 4 نشستوں پر پیپلزپارٹی کے امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے۔
سکھر
سکھر ڈویژن میں 12 خالی نشستوں میں 6 پر پولنگ ہوئی، 6 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں، گھوٹکی میں ایک نشست پر پی پی امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے صرف یوسی ون کے جنرل وارڈ ایک پر پولنگ ہوئی۔
خیرپور، جیکب آباد
ضلع خیرپور میں 2 میونپسل کمیٹیوں سمیت جنرل کونسلرز کی 4 نشستوں پر مقابلہ ہورہا ہے۔ جیکب آباد میں یونین کونسل 31 پر پی پی کے علی محمد بلامقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں۔
لاڑکانہ
ضلع کاؤنسل لاڑکانہ کی یونین کونسل ایک میں آزاد امیدوار کی دست برداری پر پیپلزپارٹی کے امیدوار خادم حسین بوسن بلامقابلہ منتخب ہوگئے، میونسپل کمیٹی ٹنڈوالہ یارکے وارڈ نمبر ایک پر پیپلزپارٹی اور آزاد امیدوار مدمقابل آئے۔
بے نظیر آباد
ضلع بے نظیر آباد کی یوسی غلام حیدر میں پیپلز پارٹی کے اعجاز بروہی ،یوسی ابولحسن کی جنرل نشست پر مومن مری بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔ ٹاون کمیٹی دوڑمیں جنرل نشست پرپولنگ ہوئی۔
نوشہروفیروز
ضلع نوشہروفیروز کی تمام 4 نشستوں پر پیپلزپارٹی کے امیدواربلا مقابلہ کامیاب ہوگئے۔ یوسی سومرچنڑپر شوکت علی کلہوڑو، یوسی دلی پوٹا میں غلام مصطفی سولنگی، یوسی صالح سہتو کی نششتوں پرحسین بخش سہتو اورسجاد حسین بلا مقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں۔
Comments are closed on this story.