Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اڈیالہ جیل میں صدر پی ٹی آئی پرویز الہٰی سے فیملی کی ملاقات

ملاقات میں زیر سماعت مقدمات، خاندانی امور اور سیاسی معاملات پر بات چیت کی گئی
شائع 04 نومبر 2023 10:38pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہی سے ان کی فیملی نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے والوں میں راسخ الہٰی، قیصرہ الہٰی اور بسما نوید شامل تھے۔

چوہدری پرویز الہٰی کی اہل خانہ سے ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں 45 منٹ تک جاری رہی۔

صدر پی ٹی آئی اور فیملی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں خاندانی امور کے ساتھ سیاسی معاملات پر بھی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں زیر سماعت مقدمات اور ان کے دفاع پر بھی بات چیت کی گئی۔

Chaudhry Pervaiz Elahi

MAY 9 RIOTS

IMRAN KHAN Adiyala Jail