Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سانحہ 9 مئی: گوجرانوالہ پولیس کی اڈیالہ جیل میں محمود قریشی سے تفتیش، بیان قلمبند

اڈیالہ جیل آنے والے پولیس افسران 9 مئی واقعات پر گوجرانوالہ میں قائم جے آئی ٹی کے ممبر ہیں
شائع 04 نومبر 2023 10:26pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

راولپنڈی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے گوجرانوالہ پولیس نے تفتیش کی اور سانحہ 9 مئی میں سابق وزیر خارجہ کے کردار پر سوالات پوچھے گئے۔

جیل ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ پولیس نے ایک گھنٹہ تک شاہ محمود قریشی سے تفتیش کی اور بیان قلمبند کیا۔

وائس چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کرنے والوں میں گوجرانوالہ پولیس کے ڈی ایس پی حمید ورک، انسپکٹر ضیافت شامل تھے۔

9 مئی واقعات کے بارے مختلف سوالات کے جواب حاصل کرنے کے بعد گوجرانوالہ پولیس جیل سے واپس روانہ ہو گئی۔

اڈیالہ جیل آنے والے پولیس افسران 9 مئی واقعات پر گوجرانوالہ میں قائم جے آئی ٹی کے ممبر ہیں۔

Shah Mehmood Qureshi

MAY 9 RIOTS

IMRAN KHAN Adiyala Jail