Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی سرکار کی سیاسی کارکنوں اور اقلیتوں پر ظالمانہ کارروائیوں کا نوٹس لیا جائے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

غیر قانونی کارروائیاں انسانی حقوق اور فیٹف کی ہدایات کی کھلی خلاف ورزی ہیں، نوٹس لینا ناگزیر ہو چکا، رپورٹ
اپ ڈیٹ 04 نومبر 2023 10:12pm
بھارتی وزیر اعظم، فوٹو ــ روئٹرز
بھارتی وزیر اعظم، فوٹو ــ روئٹرز

بھارتی حکومت کا انسداد دہشتگردی کی آڑ میں سماجی تنظیموں پر کریک ڈاؤن جاری ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا نے بھارتی سرکار کی سیاسی کارکنوں اور اقلیتوں پر ظالمانہ کارروائیاں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے انسداد دہشت گردی کے نام پر بھارت میں موجود انسانی و سماجی حقوق کے کارکنوں اور تنظیموں پر بدترین کریک ڈاون جاری ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت اپنی پالیسیوں پر تنقید کرنے والوں کے خلاف بدترین ہتھکنڈے اپنا رہی ہے جسے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس( فیٹف) کو مدنظر رکھنا چاہیے۔

بھارتی سرکار فنانشل ایکشن ٹاسک فورس( فیٹف) کی انسداد دہشت گردی قوانین کی آڑ میں سیاسی کارکنوں اور اقلیتوں پر ظالمانہ کارروائیاں کر رہی ہے، بھارتی حکومت فارن کانٹریبیوشن ریگولیشن، انسداد غیرقانونی سرگرمی ایکٹ اور انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ کا ناجائز استعمال کر رہی ہے جس کی روک تھام انتہائی ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

مودی سرکار کی بلڈوزر سیاست مسلمانوں کے خلاف نیا ہتھیار

بھارت میں پولیس انتہا پسند ہندوؤں کے ساتھ مل کر نہتے مسلمانوں کا خون بہانے لگی

صحافت پر مودی کے حملے، ارون دھتی رائے نے بھارت کو مقبوضہ کشمیر سے تشبیہ دیدی

ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا کہ بھارتی ہندوتوا سرکار کی غیر قانونی کارروائیاں انسانی حقوق اور فیٹف کی ہدایات کی کھلی خلاف ورزی ہیں جس کا نوٹس لینا ناگزیر ہو چکا ہے۔

modi government

india

Indian occupied Kashmir

amnesty international

Indian Hindu Extremists