Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: نشئی افراد کے قتل کے پُراسرار واقعات، چند دن میں 3 شہری جان سے گئے

دو افراد کو گولی ماری گئی، ایک شخص کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا، پولیس
اپ ڈیٹ 04 نومبر 2023 08:59pm
فوٹو ــ آرٹ ورک
فوٹو ــ آرٹ ورک

کراچی میں ٹارگٹ گلنگ اور اسٹریٹ کرائم کے دوران شہریوں کے قتل کے واقعات تو سامنے آتے ہی رہتے ہیں تاہم 15 دن میں نشے کے عادی 3 افراد کو پر اسرار طور پر قتل کردیا گیا ہے۔ پولیس ابتک قاتلوں کی تلاش میں ناکام ہے۔

پولیس کے مطابق قتل کیے گئے دو افراد کو گولی ماری گئی جبکہ ایک شخص کو تیز دھار آلے کے وار سے موت کے گھاٹ اتارا گیا۔ تینوں پراسرار قتل اکتوبر میں ہوئے۔

8 اکتوبر کو شریف آباد میں عرفان نامی شخص کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا۔

20 اکتوبر کو جمیشد کوارٹر میں بھی لاہوتی نامی شخص کو گولی ماری گئی اور دو روز بعد 22 اکتوبر کو جوہر آباد میں روبن کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا۔

قتل ہونے والے تینوں افراد نشے کے عادی تھے۔ قتل کے تینوں واقعات پراسرار ہیں قتل کی وجہ بھی سامنے نہیں آئی۔

پولیس کو شبہ ہے کہ شریف آباد میں قتل ہونے والے عرفان کو اس کے نشئی دوستوں نے قتل کیا۔تفتیش کے دوران درجنوں نشئی افراد کو حراست میں لیا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ اندھا قتل ہے تاہم قاتل کی تلاش جاری ہے۔

جمیشد کوارٹر میں قتل ہونے والے نشئی کی شناخت نہیں ہوسکی۔ فائرنگ کرنے والے شخص کی پولیس کو تلاش ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

لاہور : پولیس یونیفارم میں اغوا کی وارداتیں کرنیوالے 4 ملزمان گرفتار

کچرا کنڈی سے 3 بچوں کے بوتلوں میں بند جنین برآمد

جوہر آباد میں قتل ہونے والے روبن کے قتل کا مقدمہ درج نہیں کیا جاسکا۔ مقتول کے ورثاء نے خوف کی وجہ سے مقدمہ درج نہیں کرایا۔ روبن کے قتل کے بعد فیملی مکان فروخت کرکے پنجاب چلی گئی۔

karachi

Murder

Target Killing

Karachi Police

Street Crimes