Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: کھمبے کے ساتھ باندھے گئے چور کو مسلح ساتھی چُھڑا لے گئے

ڈاکوؤں کا چور کو چھڑا کر لے جانے کا منظر سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگیا
شائع 04 نومبر 2023 04:59pm
کراچی: ملیر شمسی سو سائٹی میں کھمبے کے ساتھ باندھے گئے چور کو مسلح ساتھی چُھڑا لے گئے۔ فوٹو ــ اسکرین گریب

کراچی میں چور اور ڈاکوؤں کا انوکھا گٹھ جوڑ سامنے آگیا۔ عوام نے چور کو پکڑا لیکن اس کے ساتھی اسلحہ کے زور پر چھڑا کر لے گئے۔

ملیر شمسی سو سائٹی میں گھر کے اندر چوری کی واردات ہوئی۔ عوام نے ایک چور کو پکڑ کر بجلی کے کھمبے سے باندھ دیا۔

 کراچی: ملیر شمسی سو سائٹی میں کھمبے کے ساتھ باندھے گئے چور کو مسلح ساتھی چُھڑا لے گئے۔ فوٹو ــ اسکرین گریب
کراچی: ملیر شمسی سو سائٹی میں کھمبے کے ساتھ باندھے گئے چور کو مسلح ساتھی چُھڑا لے گئے۔ فوٹو ــ اسکرین گریب

قریب سے گزرنے والے ڈاکوؤں نے چور ساتھی کو پہچان لیا اور پھر اسلحہ کے زور پر کھمبے سے بندھے چور کو چھڑا کر لے گئے۔

 کراچی: ملیر شمسی سو سائٹی میں کھمبے کے ساتھ باندھے گئے چور کو مسلح ساتھی چُھڑا لے گئے۔ فوٹو ــ اسکرین گریب
کراچی: ملیر شمسی سو سائٹی میں کھمبے کے ساتھ باندھے گئے چور کو مسلح ساتھی چُھڑا لے گئے۔ فوٹو ــ اسکرین گریب

ڈاکوؤں کا اسلحہ کے زور پر چور کو چھڑا کر لے جانے کا منظر سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگیا۔

ڈاکو ساتھی چور کو موٹر سائیکل پر بیٹھا کر ساتھ لے گئے، گلی میں موجود بزرگ اور اسکول کے بچے واردات دیکھ کر حیران رہ گئے۔

karachi

Karachi Police

Karachi Street Crimes