Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ: بارش نہ رکی تو ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کا مستقبل کیا ہوگا؟

ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 402 رنز کا ہدف، بارش سے میچ رک گیا
شائع 04 نومبر 2023 04:35pm

ورلڈ کپ 2023 سیمی فائنل اسپاٹ کی دوڑ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اہم ٹاکرا جاری ہے، گرین شرٹس کی ناقص بالنگ اور فیلڈنگ نے بلے بازوں کے لیے پہاڑ جیسا ہدف کھڑا کردیا ہے۔ نیوزی لینڈ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 50 اوورز میں 401 رنز داغ دیے ہیں۔

ایسے میں اب پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے، لیکن حسبِ توقع بارش کے باعث میچ روک دیا گیا ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ اگر بارش نہ رکی اور میچ پورا نہ ہوسکا تو کیا ہوگا؟

اگر بارش کے باعث یہ میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا تو پاکستان ٹیم کے پوائنٹس ٹیبل پر 7 جبکہ نیوزی لینڈ کے 9 پوائنٹس ہوجائیں گے۔

ایسی صورت میں گرین شرٹس کو انگلینڈ کے خلاف 11 نومبر کو اگلا میچ بڑے مارجن سے جیتنا ہوگا، ساتھ ہی سری لنکا کیلئے دعا کرنی ہوگی کہ آئیر لینڈرز 9 نومبر کو نیوزی لینڈ کو شکست دے دیں۔

پاکستانی ٹیم نے اب تک میگا ایونٹ میں 7 میچز کھیلے ہیں، جن میں سے صرف تین میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ اسے 4 میں ہار کا سامنا کرنا پڑا، جس میں افغانستان کے ہاتھوں شکست بھی شامل ہے۔

گرین شرٹس 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چھٹی پوزیشن پر ہے۔

دوسری جانب پاکستان ٹیم کو انجریز کا بھی سامنا ہے، جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں آل راؤنڈر شاداب خان بھی انجری کا شکار ہوگئے، جن کی کل کے میچ میں شرکت مشکوک ہے۔

اس حوالے سے کوچ مکی آرتھر کہتے ہیں کہ شاداب کے آج ابتدائی ٹیسٹ کروائے ہیں جن کی رپورٹ ٹھیک آئی ہے، تاہم ہم ابھی اس پوزیشن میں نہیں ہیں کہ اس بارے میں بتاسکیں کہ وہ نیوزی لینڈ کیخلاف میچ کھیلیں گے یا نہیں۔

دوسری جانب افغانستان کی ٹیم بھی ایونٹ میں 4 کامیابیوں کے ساتھ 8 پوائنٹس لے کر پانچویں پوزیشن پر ہے، اس کے ابھی دو میچز 7 نومبر کو آسٹریلیا اور 10 نومبر کو جنوبی افریقا سے ہیں۔

ایک کامیابی کی صورت میں افغان ٹیم کے بھی سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات ہیں۔

Rain

Pakistan vs New Zealand

world cup 2023

Banglore