Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

بارش کی بوندیں پڑتے ہی موسم خوشگوار ہوگیا
اپ ڈیٹ 04 نومبر 2023 06:03pm
اسکرین گریب/ سوشل میڈیا
اسکرین گریب/ سوشل میڈیا

کراچی کے مضافاتی علاقوں میں ہلکی تیز بارش کی وجہ سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

ایم نائن موٹروے، گڈاپ ٹاؤن اور کاٹھور ریجن میں بادل برس پڑے، جبکہ مختلف علاقوں میں ہلکی تیز بارش ہوئی۔

اس کے علاوہ، گلشن معمار، ملیر، ناظم آباد اور سائٹ ایریا میں بھی ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔

نیشنل ہائی ویز اور موٹر وے پولیس کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے بارش کے باعث سڑک پر پھسلن ہے۔

بیان کے مطابق این-5، کراچی نزد ڈی ایچ اے انٹرچینج (کلومیٹر 52) تا ایدھی ویلج (کلومیٹر 56) سڑک گیلی ہے۔

karachi

Rain