Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہم جماعتوں کا ساتھی طلبعلم کو سالگرہ پر انوکھا سرپرائز

آٹھ سالہ بچے کی اس ویڈیو نے سب کے دل جیت لیے
شائع 04 نومبر 2023 04:21pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

فیملی کے بعد سب سے مخلص رشتہ ’دوست‘ کا رشتہ ہوتا ہے، دوست وہ واحد شخصیت ہوتی ہے جس کی ضرورت انسان کو قدم قدم پر پڑتی ہے۔

دوستی یاری سے متعلق جب کوئی محبت بھرا جملہ یا جذبات سے بھری ویڈیو نظروں سے گزرتی ہے تو انسان بچپن کی دوستیوں میں محوہو جاتا ہے۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس نے تقریباً سب ہی کو جذباتی کردیا، آٹھ سالہ بچے کی اس ویڈیو نے سب کے دل جیت لیے۔

کولمبیا سے تعلق رکھنے والا اینجل ڈیوڈ اپنی 8ویں سالگرہ کو بہترین انداز میں منانا چاہتا تھا، لیکن والدہ کی محدود آمدنی کی ستم ظریفی اس بچے کی یہ معصومانہ خواہش پوری نہ کرپائی۔

لیکن اس آٹھ سالہ اینجل ڈیوڈ کے دوستوں نے اس کی سالگرہ کو خاص بنادیا، اساتذہ اور ہم جماعت دوستوں کو اینجل ڈیوڈ کے مالی حالات کا بخوبی اندازہ تھا۔

انہوں نے اینجل ڈیوڈ کیلئے ایک سرپرائز پلان کیا، جیسے ہی اینجل ڈیوڈ جماعت میں داخل ہوئے تو ان کے دوستوں نے ہم آواز ہوکر سالگرہ کا گانا ’ہپپی برتھ ڈے‘ گایا۔

اینجل ڈیوڈ ساتھی طالب علموں کے اس سرپرائز سے جذباتی ہوا اور اس کی آنکھوں سے خوشی کے آنسو جاری ہوگئے، کیونکہ اس نے زندگی میں پہلی بار اس طرح سالگرہ منائی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو خوب پسند کیا گیا، اساتذہ اور ساتھی طالب علموں کو بھی صارفین کی جانب سے خوب سراہا گیا۔

اس ویڈیو کو 25 ملین سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے، 1 ملین سے زیادہ اس ویڈیو کو لائکس ملے ہیں۔

Instagram

Viral Video

birthday

lifestyle

8 Year Boy

Surprise

Birthday song