Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا انسان ماضی یا مستقبل میں سفر کرسکتا ہے، سائنسدانوں نے پتا لگا لیا

ٹائم ٹریول ایک فرضی تصور ہے جس نے سائنس اور فکشن دونوں کی دنیا میں انسانیت کو متاثر کیا ہے
شائع 04 نومبر 2023 03:46pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

موجودہ وقت سے مستقل یا ماضی میں جانے کو ٹرائم ٹریولنگ کہتے ہیں جسے زیادہ تر افراد فرضی جب کہ بعض اس پر یقین رکھتے ہیں۔

ویسے ٹائم ٹریول ایک فرضی تصور ہے جس نے سائنس اور فکشن دونوں کی دنیا میں انسانیت کو متاثر کیا ہے لیکن کیا ہم اس کے وجود کو دریافت کر کے اس سے قریب ہوسکتے ہیں؟

تاہم، سائنسدانوں نے ایک نئی تحقیق جاری کی ہے جو وقت کے سفر یعنی ٹائم ٹریول کے بارے میں نظریاتی طور پر ہماری تفہیم کو تبدیل کر سکتی ہے۔

یونیورسٹی آف ایسٹرن فن لینڈ سے تعلق رکھنے والے اسسٹنٹ پروفیسر متیاس کویورووا جریدے آپٹیکا میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مرکزی مصنف ہیں، جس میں ایک نیا جواب سامنے آیا ہے کہ کائنات کی ایک خلائی اور ایک وقت کی جہت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سعودی سائنسدان نے دو نئے سیارے دریافت کرلیے، ناسا کا خراج تحسین پیش

زمین پر قدیم ترین پانی کہاں ہے، سائنسدان نے دریافت کرلیا

تحقیق میں کہا گیا کہ کائنات میں وقت صرف ایک طرف جا سکتا ہے اور وقت آگے کی طرف ہی جا رہا ہے جب کہ کسی بھی انسان کا ماضی میں جانا ناممکن ہے۔

سائنسدانوں نے بنیادی طور پر اس تصور کو مسترد کردیا ہے کہ ہر شخص وقت پر واپس جانے کے قابل ہے۔

scientist

Finland

time

time travelling