Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

اقربا پروری پر بالکل یقین نہیں رکھتی، مُسکان کادوانی

'اس لفظ کو ہماری انڈسٹری میں غلط استعمال کیا جاتا ہے‘
شائع 04 نومبر 2023 03:15pm
تصویر: عبداللہ قادوانی/انسٹاگرام
تصویر: عبداللہ قادوانی/انسٹاگرام

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکارو پروڈیوسرعبداللہ کادوانی کی بیٹی مسکان کادوانی کا کہنا ہے کہ وہ لفظ اقربا پروری پر بالکل بھی یقین نہیں رکھتیں۔

پروڈکشن کی دنیا میں قدم رکھنے والی مسکان کادوانی نے ایک پوڈکاسٹ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے اس سفر سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔

شو کی میزبان نے جب نوجوان پروڈیوسر سے ’اقربا پروری(nepotism)‘ سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ ’میں اقربا پروری پر بالکل یقین نہیں رکھتی، اس لفظ کو ہماری انڈسٹری میں غلط استعمال کیا جاتا ہے‘۔

انہوں نے اسی حوالے سے اظہارِخیال کرتے ہوئے کہا کہ ’ ہماری سوسائٹی میں کئی لوگ اس کے معنی سے بھی نا واقف ہیں’۔

مزید پڑھیں:

منال خان اور احسن اکرام کے بیٹے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

’جب بھائیوں نے والد کا وینٹی لیٹر ہٹایا تو۔۔۔‘ عروسہ صدیقی کی دل گداز باتیں

اُشنا شاہ عرفان پٹھان کی حمایت میں بول پڑیں

مسکان کادوانی کے مطابق ہر چیز صرف محنت پر منحصر ہوتی ہے اور جو بھی سخت محنت کرتا ہے وہ دل جیت لیتا ہے اور کامیاب ہوجاتا ہے۔

انٹرویو کے دوران اپنے والد عبداللہ کادوانی کو اپنا آئیڈیل کہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے والد عبداللہ قادوانی سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

مسکان قادوانی نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ممکن ہے کہ وہ بہت جلد اپنے بھائی ہارون کادوانی کی طرح اداکاری کی دنیا میں قدم رکھیں۔

انہوں نے انٹرویو کے دوران یہ بھی واضح کیا کہ فی الحال وہ پرڈکشن اور ڈائریکشن میں ہی کام کریں گی۔

عبداللہ کادوانی کا شمار پاکستان کے سب سے بڑے پروڈیوسرز میں ہوتا ہے۔ انہوں نے اب تک کئی میگا ہٹ ڈرامے تخلیق کیے ہیں۔

”خانی“، ”خدا اور محبت 3“ اور ”تیرے بن“ ان کے مقبول ڈراموں میں شمار کیے جاتے ہیں، ان کے بیٹے ہارون کادوانی نے ٹیلی فلم ”روپوش“ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا ہے۔

Nepotism

lifestyle

شخصیات

podcast

father

daughter

Abdullah Kadwani

Muskan Qadwani

Haroon Kadwani