Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

مونیٹ پینٹنگ دہائیوں میں پہلی بار پیرس میں نیلامی کے لیے تیار

اس پینٹنگ کی قیمت 30 لاکھ یورو (3.22 ملین ڈالر) تک ہوگی
شائع 04 نومبر 2023 02:34pm
فوٹو فائل
فوٹو فائل

نایاب چیزیں ہمیشہ سے لوگوں کی نگاہوں کا مرکز رہی ہیں جیسے مونا لیزا کی پینٹنگ اور کوہ نور ہیرا، ایسی چیزیں پسند کرنے والوں کی خواہش بھی یہی ہوتی ہے کہ یہ ان کی دسترس میں ہوتیں، لیکن اس کے لیے جیب کی اجازت ضروری ہے۔

فرانسیسی مصورکلاڈ مونیٹ کی ایک پینٹنگ جو 1948 سے نجی ہاتھوں میں ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ اس ماہ کے آخر میں پیرس میں نیلامی کے لئے پیش کی جائے گی ، پینٹنگ ک قیمت 30 لاکھ یورو (3.22 ملین ڈالر) تک ہوگی۔

مونیٹ پینٹنگ کئی دہائیوں میں پہلی بار پیرس کی نیلامی میں فروخت کے لیے پیش کی جائے گی۔

1886 سے شروع ہونے والا لینڈ اسکیپ ’لیس سولز، گیورنی‘ (دی ویلوز، گیورنی’) فرانسیسی آرٹ مارکیٹ میں دوبارہ نمودار ہو رہا ہے، جہاں مونیٹ کی پینٹنگز تیزی سے نایاب ہو گئی ہیں۔

ایڈر نیلامی کے ماہر ڈیوڈ نورڈمین نے جمعے کے روزروئٹرز کو بتایا کہ’کلاڈ مونیٹ کی اس پیمانے کی پینٹنگزاب فرانسیسی خاندانوں میں واقعی موجود نہیں ہیں. یہ زیادہ تر بڑے عجائب گھروں یا غیر ملکی مجموعوں میں پائی جاتی ہیں۔ لیکن فرانس میں ان کا ملنا بہت کم ہے۔’

انہوں نے مزید کہا، ’یہ فرانسیسی مارکیٹ کے لئے ایک بڑا موقع ہے.‘

یہ ان تین درجن لاٹس میں سے ایک ہے جو 24 نومبر کو ہوٹل ڈروٹ میں ہونے والی ایڈر نیلامی ہاؤس کی جانب سے متاثر کن اور جدید آرٹ کی فروخت میں شامل ہیں۔

مونیٹ کی آئل پینٹنگ جس کی لمبائی 28.7 انچ اور 36.2 انچ ہے۔ یہودی نژاد خاندان سے تعلق رکھتی ہے 1948 سے ان کے پاس ہےاور اسے وسطی پیرس میں ان کے پرتعیش فلیٹ میں آویزاں کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں

چار ڈالرز کی پینٹنگ نے خاتون کو خواب سچ کر دکھانے کے قابل بنا دیا

پینتالیس کروڑ ڈالرز کی پینٹنگ کا مالک سعودی شہزادہ نکلا

’مونا لیزا‘ زہر سے بھری ہے

آسکر کلاڈ مونیٹ ایک فرانسیسی مصور اور متاثر کن مصوری کے بانی تھے جنہوں نے ہمیشہ فطرت کو پینٹ کیا۔

نیلامی میں امریکی مصور میری کاسیٹ کا ایک فن پارہ بھی شامل ہے ’پورٹریٹ ڈی جیون فلے او چیپو بلانک‘ (سفید ٹوپی میں ایک نوجوان عورت کی تصویر) کا تخمینہ 800،000 سے 1.2 ملین یورو ہے۔

PARIS

Reuters

lifestyle

painting

Drouot auction house

French Painter