Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: ریڈ بس کی رکشہ کو ٹکر سے ایک شخص جاں بحق، 5 زخمی

پولیس نے دنوں گاڑیوں اپنی تحویل میں لے لیا ہے
شائع 04 نومبر 2023 12:32pm
تصویر/ نمائندہ آج نیوز
تصویر/ نمائندہ آج نیوز

نیوکراچی سلیم سینٹر کے قریب ریڈ بس نے رکشے کو ٹکر ماردی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

حادثے کے بعد بس ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔

جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت دانش کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دونوں گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا۔

رکشہ ڈرائیور زاہد کی شکایت پرمقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اس سے قبل رواں سال فروری میں بی آر ٹی گرین لائن بس اسٹاپ کی گرل سے ٹکرا گئی تھی، جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

karachi

Road Accident

Red Lines