Aaj News

پیر, جنوری 06, 2025  
05 Rajab 1446  

کراچی: رینجرز کی کارروائی، غیرقانونی ہائیڈرنٹ مسمار کردیا گیا

اب تک 184 ہائیڈرنٹس کے خلاف کارروائی کی گئی ہے
شائع 04 نومبر 2023 12:16pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

کراچی کےعلاقے زیبو گوٹھ منگھو پیرمیں 10مرلہ اراضی پرمشتمل غیر قانونی ہائیڈرنٹ کومسمارکردیا گیا۔

رینجرز کا غیرقانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف آپریشن جاری ہے، مجموعی طور پر اب تک87 آپریشنزمیں 184 ہائیڈرنٹس کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

آپریشنز کے بعد 200 ملین گیلن یومیہ پانی کی فراہمی بحال کردی گئی، غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے مکمل خاتمےتک آپریشن جاری رہے گا۔

karachi

Sindh Rangers