Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارت کا اہم ترین کھلاڑی ورلڈ کپ سے باہر، آئی سی سی نے متبادل نام بتا دیا

ناتجربہ کار فاسٹ بولر کو ٹورنامنٹ کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری کے بعد شامل کیا گیا ہے۔
شائع 04 نومبر 2023 10:18am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں اب تک ناقابل شکست رہنے والی بھارتی کرکٹ ٹیم کو زبردست دھچکا پہنچا ہے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق اسٹار آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا ٹخنے کی انجری سے صحت یابی میں ناکامی کے باعث ٹورنامنٹ کے بقیہ میچوں میں شرکت نہیں کریں گے۔

پانڈیا کو پونے میں بنگلہ دیش کے خلاف ورلڈ کپ میچ کے دوران بالنگ کے دوران بائیں ٹخنے میں چوٹ لگی تھی اور اب اس بات کی تصدیق کردین گئی ہے کہ 30 سالہ کرکٹر بقیہ میچز نہیں کھیل سکیں گے۔

اسکواڈ میں ان کی جگہ پرسدھ کرشنا لیں گے۔ ناتجربہ کار فاسٹ بولر کو ٹورنامنٹ کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری کے بعد شامل کیا گیا ہے۔

کرشنا نے ہاب تک بھارت کیلئے صرف 19 وائٹ بال میچ کھیلے ہیں اور انہیں آخری بار ورلڈ کپ سے ٹھیک پہلے آسٹریلیا کے خلاف ایکشن میں دیکھا گیا تھا جب انہوں نے 9 اوورز میں 45 رنز دے کر ڈیوڈ وارنر کی قیمتی وکٹ حاصل کی تھی۔

کرشنا نے ماضی میں 33 بین الاقوامی وکٹیں حاصل کی ہیں، دائیں ہاتھ کے بلے باز بھارتی فاسٹ اٹیک میں جگہ بنانے کے لیے جسپریت بمراہ، محمد شامی اور محمد سراج جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ مقابلہ کرنے جارہے ہیں۔

ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی جانب سے متبادل کھلاڑی کو منظوری کے بعد کرشنا اتوار کو جنوبی افریقہ کے خلاف ورلڈ کپ کے اہم میچ میں نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

سری لنکا کو 302 رنز سے شرمناک شکست، بھارت ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

ورلڈ کپ: سابق بھارتی کرکٹر کی پاکستان کرکٹ ٹیم سے متعلق ایک اور پیشگوئی

بھارت اور جنوبی افریقہ اس وقت ورلڈ کپ کی درجہ بندی میں سرفہرست دو پوزیشنوں پر قابض ہیں اور اتوار کو کولکتہ میں ہونے والے میچ کی فاتح ٹیم باکس سیٹ پر ہوگی اور ٹورنامنٹ کے گروپ مرحلے کا اختتام پہلی پوزیشن پر کرے گی۔

india

hardik pandya

ODI World Cup

world cup 2023

ICC ODI WORLD CUP 2023