Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کارپٹ اور صوفوں کو چھوٹے کیڑوں سے بچانے کے آزمودہ ٹوٹکے

اپنے گھر کی چھت اور گٹر کی صفائی کا بھی خیال رکھیں
شائع 04 نومبر 2023 01:56pm

گھروں کی صفائی ایک تسلی بخش مرحلہ ہوتا ہے اورجلد بازی میں جراثیم کے رہ جانے کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے خصوصاً بجن گھروں میں کارپٹ ہوں ، ان کی صفائی میں بہت احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ ان میں موجود ڈسٹ مائٹ آپ کی صحت کے لیے نقصان کا باعث بن سکتے ہیں۔

بعض کیڑے مکوڑے جو ہمیں کھلی آنکھوں سے نظرآجاتے ہیں ہم ان سے بآسانی چھٹکارہ حاصل کر لیتے ہیں۔

لیکن پھر بھی کارپٹ اور صوفوں میں موجود چھوٹے چھوٹے مائٹس یا کیڑے ہماری آنکھوں سے اوجھل ہوتے ہیں ۔ اس لئے ان کے لئے ہمیں دوسرے طریقوں سے ان کا سدباب کرنا پڑتا ہے۔

یہاں کچھ طریقے استعمال کر کے ہم ان نہ دکھنے والے حشرات سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔

موتھس (Moths)

یہ گرد آلود کریٹر اپنے انڈے دینے کے لئے تاریک جگہوں کا انتخاب کرتے ہیں اورقالین کھانے سے محبت کرتے ہیں یہ اکثر صوفے یا دیگر فرنیچر کے نیچے قالین پر پائے جاتے ہیں۔ لہذا اپنے فرنیچر کے نیچے کے حصوں کو ہمیشہ ویکیوم کرنا انتہائی ضروری ہے۔ اس طرح آپ انھیں انڈوں سے باہر نکلنے سے پہلے ہی مار سکتے ہیں۔ اسکے لئے آپ اپنے قالین پر لیونڈر کے تیل اور پانی کے مرکب کا چھڑکاؤ کریں۔یہ آپ کے کمرے میں ایک اچھی خوشبو کا اضافہ ہوگا لیکن کیڑے اس بو سے دور رہتے ہیں۔

کارپٹ بیٹل (Carpet beetle)

یہ چھوٹا سا کیڑا فرنیچر اور اونی قالینوں پر تباہی مچا سکتا ہے۔ چنانچہ باقاعدگی سے ویکیوم کرنے سے اس کیڑے کی نشوونما کو روکا جا سکتا ہے۔یہ کیڑے اکثر پرندوں کے گھونسلوں یا مردہ جانوروں کی وجہ سے بھی پیدا ہوجاتے ہیں لہذا اپنے گھر کی چھت اور گٹر کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ اگر پانی کا درجہ حرارت 60 ڈگری سے زیادہ ہو تو قالین دھونے سے یہ کیڑے زندہ نہیں رہ سکتے اورانھیں بورک ایسڈ لگا کر بھی کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

چیونٹیاں(Ants)

چیونٹیاں ہمیشہ کھانے کی تلاش میں آپ کے گھروں کا رخ کرتی ہیں اس لئے آپ کو چاہئیے کہ گھر کے فرش کو اچھی طرح سے صاف رکھیں۔ چیونٹیوں کو اکثران کے بلوں میں تلاش کیا جاسکتا ہے، اگرآپ کو زمین میں ایک سوراخ نظر آتا ہے جس کے ارد گرد ڈھیلی مٹی یا ریت ہے تو آپ اس سوراخ کے گرد حشرات کش اسپرے کردیں یا پاؤڈر ڈال دیں۔

##مزید پڑھیں بارش کے بعد نکلنے والے یہ کیڑے اب آپ کو کبھی پریشان نہیں کریں گے

گھر سے چیونٹیوں کو فوری بھگانے کے لیے 3 آسان ٹوٹکے

گھر سے چھپکلی بھگانے کے 10 انتہائی مؤثر طریقے

جانوروں کی جو(پسو)

اگر آپ کے گھر میں کوئ پالتو جانور ہے جیسے بلی یا کتا توجہاں وہ رہتے ہیں ان جگہوں پرلازمی پسو ہونگے۔ کیونکہ اکثر یہ کیڑے وہیں ملتے ہیں جہاں آپ کا کتا یا بلی باقاعدگی سے سوتے ہیں۔ لہذا ، ان جگہوں کو صاف کریں اور باقاعدگی سے اپنے پالتو جانوروں کونہلائیں . آپ ڈش واش صابن یا سیب کے سرکہ کے ساتھ خود ایک اینٹی پسواسپرے بنا سکتے ہیں۔ یہ کیڑوں کو آپ کے قالین میں آباد ہونے سے روکتا ہے۔

Women

lifestyle

Insects

Pet Animals

cleaning hacks

Moths

Curtin and Carpets