Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سرد موسم سے نمٹنے کے لیے ان 5 غذاؤں سے قوتِ مدافعت بڑھائیں

**بدلتا موسم صحت پر لازمی اثرانداز ہوتا ہے۔ ایسے میں فلواور بخار کمزوری کا سبب بھی بن سکتا ہے۔
شائع 04 نومبر 2023 09:26am
تصویر: این ڈی ٹی وی/ویب سائٹ
تصویر: این ڈی ٹی وی/ویب سائٹ

بدلتا موسم صحت پر لازمی اثرانداز ہوتا ہے۔ ایسے میں فلواور بخار کوئی غیر معمولی بات نہیں، لیکن یہ کمزوری کی کیفیت طاری ہونے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

مضبوط قوتِ مدافعت ہوتو انسانی جسم کئی چھوٹی موٹی بیماریوں سے بچ سکتا ہے، لہذا چند صحت مند غذاؤں کو اپنی خوراک کا لازمی حصہ بنانا ہمیں کئی بیماریوں سے بچا سکتا ہے۔

پھلوں اور سبزیوں کے علاوہ کئی چیزوں سے بھی انسانی صحت کو مضبوط بنایا جاسکتا ہے، اینٹی آکسیڈنٹس اور وٹامن سی سے بھرپور غذائیں انسانی جسم میں خون اور آکسیجن کے بہاؤ کو منظم کرنے میں مدد کرتی ہیں۔

یہاں بتائی گئی 5 اہم غذاؤں کو اپنی خوراک میں شامل کرنا کئی بیماریوں سے بچاؤ میں مؤثرثابت ہوسکتا ہے۔

سبز مرچ

سبز مرچ میں موجود وٹامن سی اور بیٹا کیروٹین کی وافر مقدار قوتِ مدافعت کو بہتر کرتے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق روزانہ ایک ہری مرچ کھانا وٹامن سی کی خوراک فراہم کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:

تیزی سے وزن کم کرنے کیلئے یہ ٹوٹکہ آزمائیں

ہڈیوں کی مضبوطی چاہیئے تو وٹامن ڈی ایسے حاصل کریں

صحت مند گردوں کیلئے 7 اہم ترین غذائیں

آملہ

آملہ میں اینٹی آکسیڈنٹس کی وافر مقدار پائی جاتی ہے، اس میں موجود اینٹی وائرل خصوصیات مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں مدد کرتی ہیں۔

اس کے علاوہ آملہ نظامِ ہاضمہ کیلئے بھی مفید ہے، اسے اپنی غذا میں شامل کرنا مجموعی صحت کیلئے ایک اچھا انتخاب ہے۔

لیموں

کچن میں آسانی سے دستیاب رہنے والا لیموں وٹامن سی کا اہم ذریعہ ہے، اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس جسم سے زہریلے مادوں کو خراج کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

مصالحہ جاتحے

ہلدی، زیرہ، دھنیا، کالی مرچ اور دیگر مصالحے کھانوں کو ذائقہ اور خوشبو دینے کے علاوہ انسانی صحت کیلئے بہت مفید ہیں۔

ان میں پائی جانے والی اینٹی سیپٹک خصوصیات متعدد بیماریوں سے بچاؤ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

خشک میوہ جات

بادام، کاجو، پستہ، اخروٹ جیسے میوہ جات کو صبح ناشتے میں لینا ایک اچھا انتخاب ہوسکتا ہے۔

یہ آنتوں کی صحت، جلد کی صحت اور بینائی کو بہتر کرتے ہوئے قوتِ مدافعت کو بھی بہتر کرتے ہیں۔

صحت

lifestyle

healthy lifestyle

Foods

Immunity