Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان میں کچھ بھی وقت پر نہیں ہوتا، عمران خان الیکشن لڑتے نظر نہیں آرہے، فیصل واوڈا

مجھے کورٹ نے بلایا تو پاکستان میں بحران آجائے گا، سینئر سیاستدان
شائع 03 نومبر 2023 10:01pm

سینئر سیاستدان فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان میں کچھ بھی وقت پرنہیں ہوتا، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان الیکشن لڑتے نظر نہیں آرہے، مجھے سائفر کیس میں ڈس کولیفکیشن ہوتی نظر آرہی ہے، سائفر کیس صاف اور کھلا کیس ہے، فیض آبا دھرنا کیس میں بھی بہت کچھ سامنے آئے گا، مجھے کورٹ نے بلایا تودس منٹ میں کام نمٹادوں گا۔

آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان میں کچھ بھی وقت پر نہیں ہوتا، چیئرمین پی ٹی آئی الیکشن لڑتے نظر نہیں آرہے، اگر انتخابی نشان ہوگا تو ہاتھ نہیں ہوں گے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ مجھے سائفر کیس میں ڈس کوالیفائی ہوتی نظر آرہی ہے، سائفر کیس صاف اور کھلا کیس ہے، شوکت خانم بنانے والا کوئی عام آدمی نہیں ہوسکتا، ان کا ایک پرانا ”جن“ ان کو لے ڈوبے گا۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پارٹی سے نکالنے پر جوباتیں کی وہ سامنے آگئیں، آزمائے ہوئے لوگوں کو دوبارہ نہ آزمایا جائے۔

فیض آباد دھرنے سے متعلق فیصل واوڈا نے کہا کہ فیض آباد ھرنا کیس میں بھی بہت کچھ سامنے آئے گا، مجھے کورٹ نے بلایا تو 10منٹ میں کام نمٹادوں گا، مجھے فیض آباد دھرنے کی بہت سی چیزیں پتہ ہیں، میں تمام معاملات کا عینی شاہد ہوں، میں نے بہت کچھ بہت نزدیک سے دیکھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک خاص نے جھوٹا قرآن بھی اٹھایا ہے، میں نے ایک وزیر کو پاؤں پڑتے بھی دیکھا ہے، میری ٹیبل پر 2 ارب روپے بھی تھے، ڈیل نہیں ہوئی، مجھے کورٹ نے بلایا تو پاکستان میں بحران آجائے گا۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے اہم رہنما ادھر ادھر ہوچکے ہیں، پاکستان میں تو مردہ لوگوں کے ووٹ بھی ڈل جاتے ہیں، کسی سیاسی جماعت نے عوام کو کچھ نہیں دیا، آج بہتر ایڈمنسٹریشن سے ڈالر اور پیٹرول سستا ہورہا ہے، نیا سیٹ اپ آیا تو ڈالر اور پیٹرول پھر مہنگا ہوجائے گا۔

انتخابات کے حوالے سے فیصل واوڈا نے کہا کہ انتخابات میں پی ٹی آئی نظر نہیں آرہی، ملک میں شفاف انتخابات نہ ہوئے ہیں نہ ہوں گے، ملک میں ہر جماعت مظلوم بنتی ہے، 9 مئی کے واقعات کوئی عام واقعات نہیں۔

pti

اسلام آباد

imran khan

faisal vawda

pti chairman

cypher case Imran Khan

Election 2024