Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چئیرمین پی ٹی آئی ملک کے ساتھ مخلص نہیں تھے، پرویز خٹک

چئیرمین پی ٹی آئی نے عوام کو تبدیلی کے نام پر دھوکا دیا ہے، سربراہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین
شائع 03 نومبر 2023 09:39pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی نے عوام کو تبدیلی کے نام پر دھوکا دیا ہے۔

بونیر میں جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ چئیرمین پی ٹی آئی ملک کے ساتھ مخلص نہیں تھے، ہم پاکستان میں اصل تبدیلی لائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ الیکشن میں عوام پی ٹی آئی پی کو سپورٹ کرینگے پی ٹی آئی کو نہیں، عوام کو پتہ ہے کہ تبدیلی کے نام پر دھوکا دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام نے اعتماد کیا تو صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے، صوبے کے سرکاری محکموں کو میرے خیبرپختونخوا کے وزارت اعلیٰ کے دور میں تبدیل ہوتے دیکھا گیا۔ صحت کارڈ بھی میرا منصوبہ تھا، جس سے ہر شہری کا مفت علاج ممکن ہوا۔

انھوں نے کہا کہ جو ہم سے رہ گیا تھا وہ محمود خان نے پورا کیا، اسی مہینے میں بونیر میں دوسرا بڑا جلسہ ہوگا۔

جلسے سے سابق وزیر اعلیٰ محمود خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اربوں کے فنڈز منظور کئے لیکن میری ٹیم نے صحیح استعمال نہیں کیے۔

انھوں نے کہا کہ پرویز خٹک کی سربراہی میں آگے جائینگے اور صوبہ میں حکومت بنائیں گے۔بختیار علی پی کے 26 اور شیر اکبر خان این اے 10 کے امیدوار ہونگے۔

pti

Pervez Khattak

Pakistan Politics

Election 2024