Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اسلام آباد سے گرفتار

پی ٹی آئی رہنما کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا گیا
اپ ڈیٹ 03 نومبر 2023 09:22pm

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو کرپشن کے الزام میں بنی گالہ اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ گرفتار کیا گیا۔

سینئر سیاستدان اسد قیصر کو پولیس اور اینٹی کرپشن حکام خیبرپختونخوا نے گرفتار کیا ہے۔

اسد قیصر کے بھائی نے بتایا کہ اسد قیصر گھر پر تھے جب پولیس اور سادہ لباس اہلکار گھر آئے، سادہ لباس اہلکار اسد قیصر کو گرفتار کرکے ساتھ لے گئے۔

ذرائع کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

اسد قیصر پر گجو خان میڈیکل کالج صوابی کے لیے طبی آلات کی خریداری میں کرپشن کا الزام ہے اور صوابی کے تھانے میں ایف آئی آر درج ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پی ٹی آئی وفد نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی اور اس وفد میں اسد قیصر بھی شامل تھے۔

واضح رہے کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان کی کرسی بچانے کے لیے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

پی ٹی آئی ضلع سوات کے صدر سلیم الرحمان کو دوبارہ گرفتار

دوسری جانب سابق ایم این اے اور پی ٹی آئی ضلع سوات کے صدر سلیم الرحمان کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

مزید پڑھیں

اسد قیصر پشاور ہائیکورٹ میں ’محصور‘ رہ کر نکل گئے، گرفتاری کی کوشش پر چیف جسٹس برہم

ضمانت منسوخی کیس: پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل، اسد قیصر کو نوٹس جاری

اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کیلئے صوبائی حکومت کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

ذرائع نے بتایا کہ سلیم الرحمان کو رہائی کے بعد ٹانک پولیس نے گرفتار کیا، جس کے بعد انہیں ٹانک منتقل کردیا گیا۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی ضلع سوات کے صدر سلیم الرحمان دہشت گردی کے مقدمے میں سوات جیل میں قید تھے۔

pti

اسلام آباد

Asad Qaiser