Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

کمپنی کی سالگرہ پر مالک نے اپنے ورکرز کو دیا انوکھا تحفہ

کمپنی مالک کین گریفن کی دولت کی مالیت 35.4 ارب ڈالر ہے
شائع 03 نومبر 2023 05:53pm
فوٹو فائل
فوٹو فائل

ارب پتی باس نے اپنے 1200 ملازمین کو سالگرہ کے موقع پر ٹوکیو ڈزنی لینڈ کے 3 روزہ دورے پر بھیج دیا، کین گریفن کی دولت کی مالیت 35.4 ارب ڈالر ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ’کینتھ سی گریفن‘ ایک سرمایہ کاری کی کمپنی ’ہیج فنڈ اور سائٹیڈل سکیورٹیز‘ کے مالک اور سی ای او ہیں۔ انہوں نے گزشتہ دنوں کمپنی کی سالگرہ پراپنی خوشی میں اپنے ملازمین کو منفرد انداز میں شریک کیا۔

یہ دنیا بھر کے بہت سے ملازمین کے لئے شاید ایک خواب ہو لیکن ایک ارب پتی باس نے ٹوکیو ڈزنی لینڈ کے دورے کے لئے اپنے عملے اوران کے خاندان کے 1200 افراد کے لئے ایسا کر کے یقین دلا دیا۔

رپورٹ کے مطابق 27 سے 29 اکتوبر تک جاری رہنے والے اس ٹرپ میں کینتھ گریفن کی کمپنی کے ایشیا، ہانک کانگ، سنگاپور، سڈنی، شنگھائی، ٹوکیو اور گُروگرام میں واقع دفاتر کے ملازمین اپنے اہل خانہ سمیت شریک رہے۔

نیو یارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ملٹی نیشنل ہیج فنڈ سیٹاڈیل ایل ایل سی کے سی ای او اور مارکیٹ ساز سیٹاڈیل سیکیورٹیز کے بانی کین گریفن نے والٹ ڈزنی ورلڈ ٹوکیو کا دورہ کرنے کے لیے اپنے 1200 ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو ادائیگی کی۔

ملازمین نے اپنے شریک حیات اور بچوں کے ساتھ ٹوکیو ڈزنی لینڈ اور ڈزنی سی دونوں کا دورہ کیا۔

گریفن نے سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ’ آج ہم نے جس ٹیلنٹ کو اکٹھا کیا ہے وہ حیران کن ہے۔ ہم نے صنعت میں سب سے آگے ایک نہیں بلکہ دو کمپنیاں بنائی ہیں۔ ہم سب نے مل کر فنانس کے مستقبل کا تصور اور تعمیر کی ہے۔’

اس موقع پر میرون فائیو نامی بینڈ اور سکاٹ لینڈ کے معروف ڈی جے کیلون حارث نے پرفارم کیا۔ اس تفریحی ٹور کی خاص بات یہ تھی کہ ملازمین کو خصوصی پاسز بھی فراہم کئے گئے تاکہ تفریح کے دوران انہیں کہیں بھی قطاروں میں کھڑے ہو کر انتظار نہ کرنا پڑے۔

مزید پڑھیں

سنچری مکمل کرنے کے بعد ’ڈزنی لینڈ‘ سعودی عرب پہنچ گیا

ڈزنی کی تمام پرنسس کے کپڑوں میں نیلا رنگ کیوں ہوتا ہے؟

ڈزنی کارٹون کے سارے کردار ہاتھوں میں سفید دستانے کیوں پہنتے ہیں؟

یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے بلکہ گزشتہ سال دسمبر میں بھی انہوں نے اپنے امریکی، کینیڈین اور یورپی عملے اور ان کے اہل خانہ کے لیے بھی ایسا ہی کیا تھا۔

انہوں نے اس وقت پورا ڈرنی ورلڈ اپنے ملازمین کیلئے بُک کروایا تھا اور اس ٹرپ میں کارلے رائے جیپسن اور ڈی جے ڈِپلُو کے ساتھ بینڈ ’کولڈ پلے‘ نے پرفارم کیا تھا۔

یہ تعطیلات مسٹر گریفن کے لیے اپنے ملازمین کا شکریہ ادا کرنے اور کمپنی کی مارکیٹ میں کامیابی کا جشن منانے کا ایک انوکھا طریقہ تھا۔

بلومبرگ ارب پتی انڈیکس کے مطابق کین گریفن کی دولت کی مالیت 35.4 ارب ڈالر ہے۔ سیٹاڈیل اور سیٹاڈیل سیکیورٹیز نے گزشتہ تین سالوں میں اپنے ملازمین کی تعداد کو دوگنا کر دیا ہے اور اب ان کے ایشیا میں 400 سے زیادہ ملازمین ہیں۔

lifestyle

Billionaire

Company celebration

Disney world