Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی ایک بار پھر دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا

نئی دہلی میں زہریلی دھند کی وجہ سے کچھ اسکولوں کو بند کرنے کا حکم دیا گیا
شائع 03 نومبر 2023 05:17pm
3 نومبر، 2023 کو نئی دہلی، بھارت میں لوگ ایک اسموگ کی صبح ریلوے پٹریوں کو عبور کر رہے ہیں۔ تصویرــ روئٹرز/انوشری
3 نومبر، 2023 کو نئی دہلی، بھارت میں لوگ ایک اسموگ کی صبح ریلوے پٹریوں کو عبور کر رہے ہیں۔ تصویرــ روئٹرز/انوشری

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی ایک بار پھر دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق نئی دہلی میں جمعہ کے روز زہریلی دھند چھائی رہی اور کچھ اسکولوں کو بند کرنے کا حکم دیا گیا کیونکہ ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) ’سنگین‘ کیٹیگری میں آگیا ہے۔

سوئس گروپ آئی کیو ایئر کی جانب سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی ریئل ٹائم فہرست میں نئی دہلی ایک بار پھر سرفہرست ہے، جس میں جمعہ کو بھارتی دارالحکومت کا ایکوآئی ’خطرناک‘ کیٹیگری میں 640 جبکہ پاکستانی شہر لاہور کا 335 واں نمبر ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

بھارت میں ہندو دیویوں کی ’عریاں‘ تصاویر فروخت کرنے پر مقدمہ

نئی پارلیمنٹ میں اکھنڈ بھارت کا نقشہ آویزاں

کینیڈا نے سکھ رہنما کے قتل پر بھارت کیخلاف تحقیقات کھول دی

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پچھلے کچھ سالوں سے، دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقے خطرناک اسموگ کی لپیٹ میں رہنے لگے ہیں، موسم سرما کے مہینوں میں اسموگ میں کافی حد تک اضافہ ہوجاتا ہے۔

Narendra Modi

smog

Indian Pollution