Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری متحد ہو کر اس جنگ بندی کے لئے کام کرے، عرفان پٹھان
شائع 03 نومبر 2023 02:49pm
سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان۔ فوٹو — فائل
سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان۔ فوٹو — فائل

سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔

ایکس پر ٹویٹ کرتے ہوئے عرفان پٹھان نے لکھا کہ ہر روز غزہ میں کم عمر معصوم بچے جان کی بازی ہار رہے ہیں اور دنیا خاموش ہے۔

عرفان پٹھان نے کہا کہ بطور کھلاڑی میں صرف آواز بلند کرسکتا ہوں، مگر وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری متحد ہو کر اس جنگ بندی کے لئے کام کرے۔

Israel Palestine conflict

former indian crickter

Irfan Pathan

Gaza War