Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

منال خان اور احسن اکرام کے بیٹے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

رواں ہفتے صبح کے وقت اس جوڑے کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی
شائع 03 نومبر 2023 01:53pm

شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی منال خان اور احسن محسن اکرام کے بیٹے کی پہلی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

رواں ہفتے، یکم نومبر2023 کو صبح کے وقت اس جوڑے نے اپنے پہلے بیٹے ’حسن اکرام‘ کوخوش آمدید کہا تھا، بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری اداکارہ منال خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سُنائی تھی۔

اداکارہ کی جُڑواں بہن ایمن خان کی جانب سے ان کے بیٹے کی چند تصاویر سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شئیر کی گئی ہے۔

شئیر کی گئی تصاویر میں ننھے حسن کو ایمن خان کی گود میں دیکھا جاسکتا ہے، ان تصاویر میں ایمن خان کے ہمراہ اُن کی بیٹی امل منیب اور والدہ بھی موجود ہیں۔

ایمن خان نے تصاویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللہ بہت مہربان ہے، اللہ نے ہمیں خوبصورت بیٹے کی نعمت سے نوازا ہے‘۔

مداحوں اور ساتھی اداکاروں کی جانب سے اس شوبز جوڑے کوبیٹے کی پیدائش پر مبارکباد دی گئی اور نیک خواہشات کا اظہاربھی کیا گیا۔

مزید پڑھیں:

سابقہ اداکارہ انعم فیاض کے گھر دوسرے بچے کی پیدائش

’ہمارے خاندان میں ہمیشہ ایک نسل سے ایسا شخص ہوتا ہے جو غلطیاں کرتا ہے‘

اتنی جلدی محبت کی شادی میرا بچپنا تھا، فیصل قریشی کے حیران کُن انکشافات

ایمن خان کے پوسٹ پر ان کی بہن منال خان نے پیار بھرا تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ماشااللہ! میرا بیٹا خوبصورت لڑکیوں کے ساتھ ہے‘۔

احسن محسن اور منال خان ستمبر 2021 میں رشتہ ازدواج میں بندھے تھے، اگست 2023 میں انہوں نے اپنے مداحوں کو اولاد کی آمد سے متعلق خوشخبری سُنائی تھی۔

Instagram

Pictures

Minal Khan

Aiman Khan

lifestyle

Viral Photo

Baby Boy