Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فرقان قریشی نے ڈراموں کے حوالے سے اپنی شکایت بیان کردیں

لوگوں سے کام لینے کے لئے گھنٹوں لائنوں میں جا کر بیٹھنا پڑا، اداکار فرقان
شائع 03 نومبر 2023 04:53pm

ڈراموں میں بہت مشکلوں سے اپنی جگہ بنانے والے اداکار فرقان قریشی ڈرامہ انڈسٹری کی ایک جیسی کہانیوں سے بہت ذیادہ مایوس ہو گئے ہیں، انہوں نے بتایا کہ لوگوں سے کام لینے کے لئے گھنٹوں لائنوں میں جا کر بیٹھنا پڑا تب آڈیشن کی جگہ ملی، سب کہتے تھے کہ کمزور جسم کی وجہ سے یہ کرداروں کے لئے موزوں نہیں ہے۔

میزبان کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے اپنے انڈسٹری میں آنے کے بارے میں تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ کس طرح فرقان نے ایک معاون اداکار کے طور پر شروعات کی اور بعد میں انہیں مزید کام حاصل کرنے میں بہت سارے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

فرقان نے بتایا شروع میں لوگوں سے کام لینے کے لئے گھنٹوں لائنوں میں جا کر بیٹھنا پڑا تب کہیں جاکر ایک آڈیشن میں جگہ ملی۔

میزبان کے ایک سوال کے جواب میں فرقان نے کہا کہ اگر ڈرامہ انڈسٹری سے ایک خوف نکل جائے تو کافی بہتری آسکتی ہے، کیونکہ ہمارے ڈراموں میں یکسانیت آگئی ہے ایک ہی طرح کی کہانی ہر دوسرے ڈرامہ میں نظر آتی ہے، تھوڑا ڈر ختم کریں اور کچھ الگ لے کر آئیں۔

ایک سوال کے جواب میں فرقان نے کہا مجھے کام نہیں ملتا تھا اس لئے ڈراموں کے بیچ میں وقفہ بھی بہت ذیادہ آجاتا تھا۔

##مزید پڑھیں ’خواتین خود کو مضبوط رکھیں کیونکہ مرد سانپ کی طرح ہوتے ہیں‘

ویب سیریز صلاح الدین ایوبی کا ٹریلر، پاکستانی اداکار کہاں ہیں

سہیل سمیر کا اداکارہ میرا سے متعلق حیران کن انکشاف

فرقان قریشی کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے کیریئر میں ایک مقام تک پہنچنے کے لیے بہت جدوجہد کی ہے۔

فرقان نے بتایا کہ میں جب انڈسٹری میں آیا تھا تو میں بہت دبلا پتلا تھا اور کسی بھی کردار میں فٹ نہیں ہوتا تھا اور سب کہتے تھے کہ اسی وجہ سے وہ کرداروں کے لئے موزوں نہیں ہیں، پھر انھوں نے اپنے جسم پر کام کیا اور انڈسٹری میں بہتر کردار حاصل کرنے کے لئے اپنا وزن بڑھایا۔

فرقان قریشی نے مشہور ڈراموں خدا میرا بھی ہے، ڈریمرز، میرے پاس تم ہو اور رقص بسمل جیسے ڈراموں میں کام کیا ہے، وہ اب بھی سخت محنت کررہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ آج انہوں نے بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

lifestyle

drama industry

drama artist

Furqan Qureshi

Mere pas tum ho

Raqs e Bismal