عمران خان کو بیٹوں سے آن لائن بات کرنے کی خصوصی اجازت مل گئی
سیکرٹ ایکٹ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو بیٹوں سے آن لائن بات کرانے کی خصوصی اجازت دے دی۔
چیئرمین پی آئی کے وکیل شیراز احمد رانجھا ایڈووکیٹ نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں درخواست دائر کی جس میں سابق وزیراعظم کی بیٹوں سے خصوصی بات کرانے کی استدعا کی گئی۔
خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے درخواست پر سماعت کی۔
درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا کہ عدالت پہلے بھی چیئرمین پی ٹی آئی کو بچوں سے بات کرانے کی اجازت دے چکی ہے، اور چیئرمین پی ٹی آئی کی ہر ہفتے بیٹوں سے بات کرانے پر نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ کل ہفتے کا روز ہے، عمران خان کو بیٹوں سے آن لائن بات کرانے کی خصوصی اجازت دی جائے۔
مزید پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی کو بیٹوں سے فون پر بات کی اجازت مل گئی
عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کوکل آن لائن بیٹوں سے بات کرانے کی اجازت دے دی۔
Comments are closed on this story.