Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈیرہ اسماعیل خان کے بازار میں دھماکا، 6 افراد جاں بحق، 22 زخمی

علاقے میں شدید فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی
اپ ڈیٹ 03 نومبر 2023 03:28pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹانک اڈا کے قریب بازار میں دھماکا ہوا جس کے بعد شدید فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

کمشنر ڈیرہ اسماعیل ظفرالسلام خٹک نے آج نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ٹانک اڈا پوندہ بازار میں پولیس کی نفری لے جانے والی گاڑی کو دھماکے کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد فائرنگ بھی ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں 5 افراد جاں بحق 21 زخمی ہوئے جنہیں سول اسپتال ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کردیا گیا۔

ایس ڈی پی او حافظ عدنان کے مطابق دھماکا کی نوعیت کا ابھی اندازہ نہیں لگایا جا سکتا، بم ڈسپوزل اسکواڈ شواہد اکٹھا کر رہے جس سے دھماکے کی نوعیت کا پتا چل سکے گا۔

علاقے سے موصول ہونے والی ویڈیو میں شہریوں کو خوفنزہ ہوکر راستہ بدلتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

نگراں وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر فیروز جمال نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی گاڑی جارہی تھی، اس وقت دھماکا ہوا جس میں 6 افراد شہید اور 22 زخمی ہوئے ہیں۔

KPK

Dera Ismail Khan

bomb blast