Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعلیٰ سندھ کا فلسطینی طلبا کی ٹیوشن اور ہاسٹل فیس معاف کرنے کا اعلان

صوبے میں 48 فلسطینی طلبا جامعات اورمیڈیکل کالجزمیں زیرتعلیم ہیں
شائع 03 نومبر 2023 12:23pm
جسٹس (ر) مقبول باقر
جسٹس (ر) مقبول باقر

نگران وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کی سرکاری جامعات اور میڈیکل کالجز میں پڑھنے والے فلسطینی طلباء کی ٹیوشن اورہاسٹل فیس معاف کرنے کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ جسٹس (ر) مقبول باقرنے کہا کہ فلسطینی طلباء کے لیے اسکالرشپ کا بندوبست بھی کیا جائے، صوبے میں 48 فلسطینی طلبا جامعات اورمیڈیکل کالجزمیں زیرتعلیم ہیں۔

واضح ریے کہ سات اکتوبر سے اب تک کی اسرائیلی بمباری میں شہدا کی تعداد 9 ہزار200 ہوگئی، جن میں37 سو سے زائد بچے شامل ہیں، عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں۔

Gaza

Israel Palestine conflict

Palestinian Israeli Conflict

Caretaker CM Sindh

Justice (Rtd) Maqbool Baqir