Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابقہ اداکارہ انعم فیاض کے گھر دوسرے بچے کی پیدائش

سابقہ اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری سُنائی
اپ ڈیٹ 03 نومبر 2023 03:05pm

دینِ اسلام کی خاطرشوبز دنیا کو خیرباد کہنے والی نوجوان سابقہ ​​اداکارہ انعم فیاض کے گھر بیٹی کی ولادت ہوئی ہے۔

انعم فیاض نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری سُنائی ہے، اداکارہ نے اپنی بیٹی کا ہاتھ تھامے محبت بھری ایک تصویر کے ذریعے اپنے مداحوں کو یہ خبر دی ہے۔

سابقہ اداکارہ نے بیٹی کی پیدائش کی خبر دیتے ہوئے لکھا کہ ’خوشی سے بھرے دلوں کے ساتھ، ہم اپنی ننھی شہزادی کو دنیا سے متعارف کروا رہے ہیں‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’ہماری بیٹی اللہ کی طرف سے ایک تحفہ جس نے پہلے ہی ہماری زندگیوں کو لامحدود محبت اور خوشی سے بھر دیا ہے‘۔

مزید پڑھیں:

’ضروری نہیں کہ آپ کسی سے محبت کریں تو وہ بھی آپ سے محبت کرے‘

اداکارہ جگن کاظم کی اپنے بچوں کے ساتھ ہیلووین پارٹی

اتنی جلدی محبت کی شادی میرا بچپنا تھا، فیصل قریشی کے حیران کُن انکشافات

انعم فیاض نے اپنے چاہنے والوں سے اپنی فیملی کیلئے دُعاؤں کی اپیل بھی کی ہے۔

شئیر کی گئی تصاویر پرساتھی اداکاروں اور سوشل میڈیا صارفین نے انعم فیاض کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

خیال رہے کہ انعم فیاض نے متعدد پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دیکھائے ہیں، ازدواجی زندگی سے منسلک ہونے کے بعد اور ایک بچے کی والدہ بننے کے بعد بھی انہوں نے پاکستانی ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

کچھ عرصے شوبز انڈسٹری سے غائب رہنے کے بعد رواں سال فروری میں اُنہوں نے شوبز کو خیرباد کہنے کا واضح اعلان کیا تھا۔

انہوں نے اپنے اس فیصلے کی وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ شوبز انڈسٹری کو چھوڑ کراب اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزاریں گی۔

Instagram

Pakistani Actress

lifestyle

شخصیات

Newborn Baby

babygirl

Anum Fayyaz