Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

’چیئرمین پی ٹی آئی الیکشن لڑ پائیں گے یہ نظر نہیں آتا‘

ہم ملک بھر میں سیٹ ایڈجسمنٹ کیلئے بلکل تیار ہیں، رہنما ن لیگ رانا احسان افضل
شائع 02 نومبر 2023 11:49pm
Will elections be paved, will clean and transparent elections be possible?| Aaj Exclusive | Aaj News

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی الیکشن لڑ پائیں گے یہ نظر نہیں آتا، الیکشن کی تاریخ دینا کوئی احسان نہیں یہ تو آئینی ذمہ داری ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ ہم ملک بھر میں سیٹ ایڈجسمنٹ کیلئے بلکل تیار ہیں۔

پروگرام “ آج ایکسکلوژو“ میں گفتگو کرتے ہوئے حسن مرتضیٰ نے کہا کہ الیکشن کمیشن 90 دن میں انتخابات نہ کروانے پر جواب دہ ہے، آئین کی تشریح عدالتوں نے ہی کرنی ہے، عدالت کا حکم سب پر لاگو ہوتا ہے، پیپلزپارٹی عدالتوں پر حملے نہیں کرتی، چور دروازے سے آنے کے راستے بند ہونے چاہئیں۔

انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ڈائیلاگ پر یقین رکھتی ہے، پیپلزپارٹی ن لیگ کے ساتھ بیٹھ سکتی ہے تو پی ٹی آئی نے ہمارا کون سا نقصان کیا ہے، لیکن پیپلزپارٹی کسی قسم کی انتہا پسندی برداشت نہیں کرتی، اس لئے انتہا پسندی کے مرتکب پی ٹی آئی کے ارکان سے بات نہیں ہوسکتی۔

سانحہ نو مئی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ویڈیوز موجود ہیں چیئرمین پی ٹی آئی نے لوگوں کو اکسایا، سہولت کار، ماسٹرمائنڈ بھی انتہا پسند ہوتے ہیں۔

رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ’مجھے نظر نہیں آتا کہ چیئرمین پی ٹی آئی الیکشن لڑ پائیں گے، کیسز میں ایسی گنجائش نہیں کہ وہ بچ جائیں‘۔

حسن مرتضیٰ نے کہا کہ ہم نے ملک کو چیلنجز سے نکالنا ہے، کوئی بھی سنگل پارٹی ملکی معیشت بہتر نہیں کرسکتی، سب کو مل کر ملک کیلئے کام کرنا چاہئے۔

’ہم ملک بھر میں سیٹ ایڈ جسمنٹ کیلئے بلکل تیار ہیں‘

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق ایم پی اے رانا احسان افضل نے کہا کہ انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے بعد صورتحال صاف ہوگئی، مردم شماری کے بعد حلقہ بندیاں ہوتی ہیں، حلقہ بندیوں کے بعد ہی الیکشن ہوتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ تمام تیاریاں الیکشن کمیشن نے کرنا تھیں، ’ہم ملک بھر میں سیٹ ایڈ جسمنٹ کیلئے بلکل تیار ہیں‘۔سندھ اور کراچی میں ہمارا اچھا ووٹ بینک ہے، سندھ میں الائنس بن سکتا ہے، خیبرپختونخوا میں سیٹ ایڈ جسمنٹ ہوسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاناما میں قائد ن لیگ نوازشریف کا نام نہیں تھا، نوازشریف کو اقامہ پر نکالا گیا، واٹس ایپ پر جے آئی ٹی تشکیل دی گئیں، پی ٹی آئی نے سائفر پر جھوٹا پروپیگنڈا کیا۔

شانیہ خان

بلوچستان کی نگراں وزیر شانیہ خان نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہوگی انتخابات شفاف ہوں، ہم انتخابی عمل میں مکمل تعاون کریں گے، ہم چاہتے ہیں جلد انتخابات ہوں اورعوام کو ریلیف ملے۔

Pakistan Politics

Election date

Election Commission of Pakistan (ECP)

cypher case Imran Khan

IMRAN KHAN IN JAIL

Election 2024