Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہ رخ خان نے اپنی سالگرہ کے موقع پر مداحوں کو تحفہ دے دیا

بالی ووڈ کنگ آج اپنی 58 ویں سالگرہ منا رہے ہیں
شائع 02 نومبر 2023 11:39pm

رواں سال انڈسٹری کو دو سُپرہٹ فلمیں دینے کے بعد بالی ووڈ کے ’کنگ‘ شاہ رخ خان کی تیسری فلم ’ڈنکی‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

شاہ رخ خان کو ان کی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دینے اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے کے لیے مداح بڑی تعداد میں آدھی رات کو ان کے گھر ’منت ہاؤس‘ کے باہر جمع ہوئے۔

اداکار نے بھی گھر کی بالکونی میں آ کر اپنے مشہور انداز میں پوز دے کر مداحوں کی جانب سے ملنے والی محبت کا جواب دیا۔

تاہم شاہ رخ خان کی 58 ویں سالگرہ کے موقع پر بلاک بسٹر فلم پٹھان اور جوان کی کامیابی کے بعد اس سال کی تیسری فلم کا ڈنکی کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

اداکار کے مداحوں کو فلم ڈنکی کی ایک جھلک کا بے صبری سے انتظار تھا جسے فلمساز راجکمار ہیرانی نے شاہ رخ خان کی سالگرہ کے موقع پر ایک تحفے کی صورت میں دیا ہے۔

ٹیزر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دوستوں کا ایک گروپ ہے جو لندن میں کام کرنے اور رہنے کی امید رکھتے ہیں، ان گروپ میں شاہ رخ خان اپنے دوستوں کے ساتھ تاپسی پنو، وکی کوشل اور دو دیگر شامل ہیں۔

فلم میں دیا مرزا، بومن ایرانی، دھرمیندر سمیت دیگر اہم اداکار بھی نظر آئیں گے یہ فلم 21 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی ۔

اس سے قبل شاہ رخ خان کی دونوں فلمیں ’ پٹھان’ اور ’جوان‘ باکس آفس پر مقبولیت اور کمائی کے نئے ریکارڈ بنا چکی ہیں۔

Shahrukh Khan

Dunki