آئی ایم ایف جائزہ مشن چیف کا پاکستان کے پہلے کوارٹر میں اقدامات پر اطمینان کا اظہار
پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ سے متعلق مذاکرات ہوئے، جس میں جائزہ مشن چیف نے پاکستان کے پہلے کوارٹر میں اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے پاکستان کی معاشی ٹیم کی سربراہی کی، جبکہ آئی ایم ایف وفد کی قیادت نیتھن پورٹر نے کی۔
مذاکرات میں آئی ایم ایف کنٹری ڈائریکٹر، گورنر اسٹیٹ بینک اور چئیرمین ایف بی آر بھی شریک ہوئے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمشاد اختر نے آئی ایم ایف جائزہ مشن کو خوش آمدید کہا۔
وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف وفد کو اسٹینڈ بائے ایگریمنٹ اور بہتری کیلئے حکومتی اقدامات سے متعلق پیشرفت سے آگاہ کیا۔
مذاکرات میں ایف بی آر میں جاری اصلاحات اور گردشی قرض سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے، جائزہ مشن چیف نے پاکستان کے پہلے کوارٹر میں اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور معاشی اصلاحاتی ایجنڈے کو جاری رکھنے پر زور دیا۔
وزارت خزانہ کے مطابق نگران وزیر خزانہ نے معاشی بہتری کیلئے آئی ایم ایف کے تعاون کو سراہا۔
Comments are closed on this story.