Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جی ڈی اے کے 2 رہنماؤں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

عادل الطاف انڑ اور عدنان الطاف انڑ کا پیپلز پارٹی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار
شائع 02 نومبر 2023 07:46pm

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کو ایک اور سیاسی جھٹکا لگ گیا، جی ڈی اے کے رہنما عادل الطاف انڑ اور عدنان الطاف انڑ پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔

عادل الطاف انڑ اور عدنان الطاف انڑ نے کراچی میں پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے پیپلز پارٹی میں پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

جی ڈی اے کے سابق رہنماؤں نے پیپلز پارٹی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو، سید قائم علی شاہ اور سہیل انور سیال بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں

جماعت اسلامی کے بعد جی ڈی اے کا بھی سندھ الیکشن کمشنر کو ہٹانے کا مطالبہ

عوام کی حمایت سے پیپلز پارٹی ایک بار پھر حکومت بنائے گی، آصف زرداری

PPP

Faryal Talpur

GDA

Pakistan People's Party (PPP)

Grand Democratic Alliance