Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی ایوی ایشن نے حج 2024 کی پروازوں سے متعلق شیڈول جاری کردیا

حج آپریشن سے متعلق درخواستیں یکم جنوری 2024 تک جمع کرائی جاسکتی ہیں
شائع 02 نومبر 2023 04:07pm
تصویر بذریعہ روئٹرز
تصویر بذریعہ روئٹرز

سعودی ایوی ایشن گاکا نے جج 2024 کی پروازوں سے متعلق شیڈول جاری کردیا، جس کے مطابق حج آپریشن سے متعلق درخواستیں یکم جنوری 2024 تک جمع کرائی جاسکتی ہیں۔

سعودی عرب نے حج 2024 کے لئے فلائٹ آپریشن کے لئے حکمت عملی مرتب کرلی ہے، اور سعودی ایوی ایشن ’گاکا‘ نے جج پروازوں سے متعلق شیڈول بھی جاری کردیا ہے۔

سعودی ایوی ایشن کے مطابق حج آپریشن سے متعلق درخواستیں یکم جنوری 2024 تک جمع کرائی جاسکتی ہیں۔

ایوی ایشن کے مطابق قبل از حج پروازوں کاآغاز 9 مئی 2024 سے ہوگا، اور جج پروازوں کی سعودی عرب آمد کا سلسلہ 10جون تک جاری رہے گا۔

گاکا نوٹیفکیشن کے مطابق حجاج اکرام کی سعودی عرب سے واپسی کاعمل 20 جون 2024 سے شروع ہوگا، اور آخری حج پرواز21 جولائی 2024 کو روانہ ہوگی۔

Hajj 2024

POLICY HAJJ

Saudi Aviation