Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اعلیٰ عہدوں پر فائز سرکاری افسران و عہدیدران کی تنخواہوں میں بھاری اضافہ

وزیراعظم نے مینجمنٹ پوزیشن سیلری پیکیج پر نظرثانی کی منظوری دیدی
شائع 02 نومبر 2023 02:22pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

نگراں حکومت نے اعلیٰ سرکاری عہدوں پر فائز بیوروکریٹس و عہدیدران کی تنخواہوں میں یکم 45 فیصد کا بھاری اضافہ کردیا۔

سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق خصوصی پے اسکیلز بشمول ایم پی ون، ایم پی ٹو اور ایم پی تھری پے اسکیل کے حامل سرکاری افسران و عہدیداررں کی تنخواہوں پر یہ اضافہ لاگو ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گاڑیوں کی موناٹائزیشن کی سہولت کے تحت حاص مراعات برقرار رہیں گی، نظرثانی شدہ مینجمنٹ پوزیشن سیلری پیکیج کا اطلاق یکم اکتوبر 2023 سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مینجمنٹ پوزیشن سیلری پیکیج پر نظرثانی کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد یہ اضافہ اعلیٰ عہدوں پر فائز افسران و عہدیدران کی بنیادی تنخواہیں، مکان کے کرائے اور یوٹیلیٹیز بھی شامل ہیں۔

ایم پی ون کی زیادہ سے زیادہ تنخواہ 5 لاکھ 32 ہزار سے بڑھا کر 7 لاکھ 72 ہزار کردی گئی ہے جب کہ اس اسکیل کی کم از کم تنخواہ اضافے کے بعد 6 لاکھ 29 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

اس سے قبل ایم پی ون پے اسکیل پر اعلیٰ عہدوں پر فائز سرکاری افسران و عہدیداران کی کم از کم تنخواہ 4 لاکھ 33 ہزار روپے تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایم پی ٹو اسکیل کی کم از کم تنخواہ 1 لاکھ 81 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ 63 ہزار مقرر کردی گئی جب کہ زیادہ سے زیادہ تنخواہ 2 لاکھ 90 ہزار سے بڑھا کر 4 لاکھ 21 ہزار طے کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ایم پی تھری اسکیل کی کم از کم تنخواہ 1 لاکھ 27 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ 63 ہزار روپے اور زیادہ سے زیادہ تنخواہ 1 لاکھ84 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ 63 ہزار مقرر کردی گئی۔

Bureaucrats

government employees

salaries increase

caretaker federal government