Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے قبل بُری خبر آگئی

ایسا ہوا تو دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ ملے گا جو گرین شرٹس کیلئے نقصان دہ ہے
اپ ڈیٹ 02 نومبر 2023 02:08pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

بھارت میں جاری ورلڈ کپ 2023 کے پاک نیوزی لینڈ کا انتہائی اہم میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والا ٹورنامنٹ کا 35واں مقابلہ 4 نومبر بروز ہفتے کو بنگلور میں کھیلا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق ہفتے کے روز بنگلور میں دو بجے سے تقریباً 70 سے 80 فیصد بارش کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ اسٹیک میں کوالیفائی کرنے کی اُمیدوں کو برقرار رکھنے کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کو نیوزی کے خلاف کم از کم 84 رنز یا پھر 30 سے 35 اوورز میں ہدف کا تعاقب کرنا ہوگا۔

گرین شرٹس اور کیویز کے مابین مقابلہ بارش کی نذر ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ ملے گا اور اس سے نیٹ رن ریٹ بھی متاثر نہیں ہوگا تاہم سیمی فائنل میں قدم رکھنے کے لئے قومی ٹیم اس سے استفادہ نہیں کر سکے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان ورلڈکپ 2023 کے سیمی فائنل میں کس طرح پہنچ سکتا ہے

آئی سی سی رینکنگ: شاہین شاہ آفریدی ون ڈے کے نمبر ون بولر بن گئے

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم اور نیوزی لینڈ کے خلاف میچ بنگلور میں صبح 10 بجے شروع ہوگا۔

Pakistan vs New Zealand

ODI World Cup

world cup 2023

ICC ODI WORLD CUP 2023

world cup semi final

Banglore