Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

غیرملکیوں کی ملک بدری سے پاکستان میں موجود 14 لاکھ افغان متاثرہونگے، اقوام متحدہ

غیر دستاویزی افغانوں میں 6 لاکھ افغان باشندے شامل ہیں
شائع 02 نومبر 2023 12:21pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

غیرملکیوں کی ملک بدری سے پاکستان میں موجود 14 لاکھ افغان متاثر ہوں گے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کے مطابق غیر دستاویزی افغانوں میں 6 لاکھ افغان وہ ہیں، جو طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد پاکستان آئے ہیں۔

اقوام متحدہ کی ترجمان روینہ شمد سانی نے کہا کہ ملک بدری سے افغان صحافی، انسانی حقوق کے محافظ، سابق سرکاری اہلکار اور سیکیورٹی فورس کے ارکان سمیت خواتین کو خطرات لاحق ہیں۔

واضح رہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کیلئے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعدغیر ملکیوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

afghanistan

Illegal Afghan Residents

Afghan Refugees Returning