Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

بی جے پی نے اروند کیجریوال کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کرا دی

وزیراعلی دہلی کا پیش ہونے سے انکار
شائع 02 نومبر 2023 10:39am
وزیراعلیٰ دہلی۔ فوٹو — فائل
وزیراعلیٰ دہلی۔ فوٹو — فائل

بھارتیہ جنتی پارٹی (بی جے پی) نے وزیراعلیٰ دہلی اروند کیجریوال کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا آغاز کرادیا تاہم اروند کیجیریوال نے انفورسمنٹ ڈائرکٹریٹ کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اروند کیجریوال نے مبینہ شراب پالیسی میں دھوکہ دہی سے جڑے منی لانڈرنگ معاملے میں پوچھ گھچ کے لئے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے پیش ہونے سے انکار کیا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کجریوال نے تحقیقاتی ایجنسی کو خط میں لکھا کہ سمن غیر قانونی اور سیاسی محرکات پر مبنی ہے جسے بی جے پی کی درخواست پر بھیجا گیا ہے۔

ڈائرکٹریٹ کو ابھی تک وزیراعلیٰ دہلی کی جانب سے اس معاملے میں پوچھ گھچ کے لئے پیش نہ ہونے کا باضابطہ خط وصول نہیں ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ دہلی کو اسی معاملے میں ادارے نے طلب کیا تھا جس میں رواں سال ان کے سابق نائب منیش سسودیا، عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا اور رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کو گرفتار کیا گیا تھا۔

اپریل میں اروند کیجریوال سے سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے اسی کیس میں تقریباً 9 گھنٹے تک تفتیش کی تھی۔

india

BJP

BJP vs Congress

Arvind Kejriwal