Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

’ضروری نہیں کہ آپ کسی سے محبت کریں تو وہ بھی آپ سے محبت کرے‘

محبت سے متعلق سوال پر میزبان شائشتہ لودھی کی گفتگو
اپ ڈیٹ 02 نومبر 2023 08:57am

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور میزبان شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ محبت کے بغیر زندگی بیکار ہوتی ہے اور اگر محبت ہو جائے تو آپ کسی کام کے نہیں رہتے۔

حال ہی میں ایک پروگرام کے دوران محبت سے متعلق سوال کے جواب پر شائستہ لودھی کا کہنا تھا کہ محبت اگر نہ ہو تو زندگی بیکار ہوتی ہے اور اگر ہوجائے تو آپ کسی کام کے نہیں رہتے۔

شائستہ لودھی کا کہنا تھا کہ وہ یک طرفہ یا دو طرفہ محبت پر یقین نہیں رکھتیں، محبت محبت ہے اور اسے بے لوث ہونا چاہیے، ضروری نہیں کہ آپ کسی سے محبت کریں تو وہ بھی آپ سے محبت کرے۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ آپ کو اچھے لگ سکتے ہیں اور بار بار لگ سکتے ہیں لیکن محبت صرف ایک بار ہوتی ہے۔

شائستہ لودھی کا کہنا تھا کہ ہوسٹنگ کیلئے میں نے بڑی قیمت ادا کی ہے، اس دوران میری کوئی ذاتی زندگی نہیں تھی ہر وقت کیمرہ میرا پیچھا کر رہا ہوتا تھا اس لیے کچھ عرصہ بریک لی لیکن اب میں جلد بطور میزبان سکرین پر واپس آرہی ہوں۔

Shaista Lodhi