Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حاملہ بھارتی اداکارہ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں

وہ 8 ماہ کی حاملہ تھیں ان کے بچے کو بچالیا گیا
شائع 01 نومبر 2023 07:44pm

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ ڈاکٹر پریا ایک پرائیویٹ اسپتال میں ہی موجود تھیں جب انہیں دل کا دورہ پڑا۔وہ آٹھ ماہ کی حاملہ تھیں۔

بتایا جارہا ہے کہ ان کے بچے کو بچالیا گیا ہے جو اس وقت انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیر علاج ہیں۔

ان کی موت کی خبر اداکار کشور ستیا نے انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں دی تھی۔ اداکار نے تحریر کیا تھا کہ ٹیلی ویژن سیکٹر میں سے ایک اور بری خبر آئی ہے، ڈاکٹر پریا دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اداکارہ پریا حمل کی پیچیدگیوں کا شکار تھیں حمل کی حالت میں دل کو ملنے والی خون کی روانی اور دل کی صحت سے جڑے ہارمون کی کمی تھی۔

ساتھی اداکاراؤں اور فنکاروں نے نوجوان اداکارہ کی اچانک موت پر دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے

Pregnant

Dr Priya