جماعت اسلامی نے اسلام آباد میں میوزک کنسرٹس پر پابندی کا مطالبہ کردیا
جماعت اسلامی نے میوزک کنسرٹ سمیت تفریحی پروگرامات روکنے کے لیے ڈپٹی کمشنر کو خط لکھ دیا، وفاقی دارلحکومت میں موسیقی کی محفلیں مظلوم فلسطینیوں کے زخموں پہ نمک پاشی کے مترادف ہے۔
جماعت اسلامی نے اسلام آباد میں میوزک کنسرٹس پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔
جماعت اسلامی نے میوزک کنسرٹ سمیت تفریحی پروگرامات روکنے کے لیے ڈپٹی کمشنر کو خط لکھ دیا۔
خط میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ غزہ پہ قیامت برپا ہے پاکستان کے دارلحکومت میں موسیقی کی محفلیں مظلوموں کے زخموں پہ نمک پاشی کے مترادف ہے، امت ایک جسم کی مانند ہے غزہ میں تکلیف ہے تو اسلام آباد کو بھی محسوس کرنی چاہیئے۔
جماعت اسلامی کے مطابق شہری انتظامیہ نے میوزک کنسرٹس کے این او سی منسوخ کرنے کی یقین دہانی کروادی۔
مزید پڑھیں
اسلام آباد: لاکھوں نوجوان غزہ جا کر شہادت کیلئے تیار ہیں، سراج الحق کا غزہ مارچ سے خطاب
جماعت اسلامی کا کل کراچی میں اسرائیل کیخلاف بڑے احتجاج کا اعلان
Comments are closed on this story.