Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک میں سونے کی قیمت مزید کم ہوگئی

عالمی منڈی میں سونے کی قمیت میں 19 ڈالر کی کمی دیکھی گئی
شائع 01 نومبر 2023 04:37pm

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 11 ہزار 800 کا ہوگیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 1029 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد 10 گرام سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 81 ہزار 584 کا ہوگیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 19 ڈالر کی کمی ہوگئی، جس کے بعد فی اونس سونا 1976 ڈالر کا ہو گیا۔

دوسری جانب پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر زیادہ ہونے کی وجہ سے 1996 ڈالر فی اونس ہے۔

مزید پڑھیں

سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر ہزاروں روپے کا اضافہ

عالمی مارکیٹ اور پاکستان میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

ملک میں سونے کی میں اضافہ ہوگیا

اس کے علاوہ ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2550روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2186.21 روپے پر مستحکم رہی۔

سونا

Gold prices

gold market

karachi gold rates

Gold rates Pakistan

Today Gold Prices