Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اکتوبر کے مہینے میں مہنگائی میں مزید اضافہ، شرح 26.89 فیصد ہوگئی

مہنگائی کی شرح 26.89 فیصد ہوگئی
شائع 01 نومبر 2023 03:20pm
فوٹو ـــ فائل
فوٹو ـــ فائل

گزشتہ امہ مہنگائی کی شرح میں 1.08 فیصد اضافہ ہوا اور مہنگائی کی مجموعی شرح 26.89 فیصد ہوگئی۔

وفاقی ادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق اکتوبر میں مہنگائی میں 1.08 فیصد اضافہ ہوا، اور مہنگائی کی شرح 26.89 فیصد ہوگئی۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے اکتوبر تک مہنگائی کی شرح 28.48 فیصد رہی، اکتوبر میں شہروں میں مہنگائی میں 1.07 فیصد اور دیہاتوں میں مہنگائی میں 1.10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ماہ میں پیاز38.7، سبزیاں17.7 اور پھل 6.4 فیصد مہنگے ہوئے، اکتوبر میں انڈے 6 فیصد اور آلو 3.72 فیصد مہنگے ہوئے، جب کہ ایک ماہ میں بجلی چارجز 8.2 اور میرج ہال کرایہ 5.4 فیصد بڑھ گیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیادوں پر مصالحہ جات 84.5 فیصد مہنگے ہوئے، جب کہ ایک سال میں چینی 69.9 ، آٹا 63.3، چاول 62.2، لوبیا 56.8، چائے 54.9 اور آٹا چکی 37.7 فیصد مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک سال میں درسی کتب 85 فیصد مہنگی ہوئیں، گیس 62.8 اور بجلی چارجز 50.6 فیصد بڑھ گئے، ادویات 36.6 اور موٹر فیول 30.8 فیصد مہنگا ہوا۔

Inflation

food inflation

Pakistan Inflation