Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

منال خان اور احسن اکرام کے گھر پہلے بیٹے کی پیدائش

اداکارہ منال خان نے اپنے انسٹاگرام پر یہ خوشخبری سنائی
اپ ڈیٹ 01 نومبر 2023 03:41pm
تصویر: منال خان/انستاگرام
تصویر: منال خان/انستاگرام

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی منال خان اور احسن اکرام کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

اداکارہ منال خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس انسٹاگرام پر اپنے گھر آئی نعمت کی خوشخبری دی ہے۔

انہوں نے خوشخبری دینے کے ساتھ ساتھ اپنے چاہنے والوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔

شئیر کی گئی تصویر ایک کارڈ کی ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ ’یکم نومبر کی صبح 10 بج کر 48 منٹ پر احسن اور منال نے اپنے پیارے بیٹے محمد حسن اکرام کو دنیا بھر میں خوش آمدید کہا‘۔

تاہم اداکارہ کی بہن ایمن خان نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یہ کارڈ شئیر کیا ہے۔

ساتھی اداکاروں اور دوستوں کی جانب سے اس جوڑے کو بیٹے کی آمد پر مبارکباد دی جارہی ہے۔

Instagram

Minal Khan

lifestyle

Newborn Baby

Ahsan Ikram

Baby Boy