Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ڈالر مسلسل مہنگا، اسٹاک مارکیٹ میں 52 ہزار کی حد دوبارہ بحال

اںٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 17 پیسے اضافہ
اپ ڈیٹ 01 نومبر 2023 04:12pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

ملکی تبادلہ مںڈیوں میں روپے کے مقابلے ڈالر مزید مہنگا ہوگیا اور اس کے باوجود بھی اسٹاک ماکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اںٹر بینک میں ایک روپے 17 پیسے اضافے بعد ڈالر 282 روپے 64 پیسے کی سطح پر بند ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کا بھاؤ 281 روپے 47 یسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

فارن کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 283 روپے ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا تسلسل دیکھا گیا ہے، سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی خریداری کے باعث 100 انڈیکس 422 پوائنتس بڑھا ہے۔

100 انڈیکس 422 پوائںٹس اضافے کے بعد 52 ہزار 342 پر پہنچ گیا جو کہ گزشتہ روز 51 ہزار 920 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

PSX

dollar vs rupee

dollar rates

USD VS PKR

100 index

dollar prices

KSE 100 Index