Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اڈیالہ جیل میں قید چیئرمین پی ٹی آئی کی طبیعت ناساز، سلو پوائزننگ بیان پر وکیل کا یوٹرن

ڈاکٹرز کی ٹیم نے بیرک میں پی ٹی آئی چیرمین کا چیک کیا، جیل ذرائع
اپ ڈیٹ 01 نومبر 2023 07:37pm
Latest update on Imran Khan’s health as lawyer changes statement - Aaj News

چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل میں طبیعت ناساز ہوگئی جس پر ڈاکٹرز کی ٹیم نے بیرک میں پی ٹی آئی چیرمین کا چیک کیا۔

جیل ذرائع کے مطابق سائفر کیس میں اڈیالہ جیل میں قید چیرمین پی ٹی آئی کی طبیعت ناساز ہوگئی اور ڈاکٹر کی ٹیم نے ان کا طبی معائنہ کیا۔

جیل ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی چیرمین کو رات گئے معدے میں درد کی تکلیف تھی، جس پر ڈاکٹرز کی ٹیم نے بیرک میں پی ٹی آئی چیرمین کا چیک کیا، اور اس دوران جیل انتظامیہ بھی موجود تھی۔

جیل ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کی جانب سے پی ٹی آئی چیرمین کو ادویات بھی فراہم کی گئیں۔

عمران خان کی جیل میں طبیعت ناسازی اور ان کے ساتھ ہونے والے سلوک کے حوالے سے کافی باتیں گردش کر رہی ہیں، عام لوگ تو ایک طرف عمران خان کے اپنے وکیل آفتاب باجوہ کہتے ہیں کہ ’خان صاحب نے ہم سب وکلاء کو بتا دیا ہے کہ ان کو سلو پوائزننگ ہو رہی ہے‘۔

تاہم، بعد میں یوٹرن لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’عمران خان نے چار پانچ مرتبہ سلو پوائزننگ کی بات کی، جو مجھے سمجھنے میں غلطی ہوئی، وہ یہ کہہ رہے تھے کہ مجھے سلو پوائزننگ دی جاسکتی ہے اور اس کی کوشش بھی ہو رہی ہے، انہوں نے اس خطرے کا اظہار کیا ہے‘۔

imran khan

pti chairman

Adyala Jail

IMRAN KHAN IN JAIL