Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ، لائٹ ڈیزل اور مٹی کا تیل سستا

15 نومبر تک پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 283.38 روپے جبکہ ڈیزل 303.18 روپے پر فروخت ہوگا
شائع 31 اکتوبر 2023 11:49pm
فوٹو — اے ایف پی
فوٹو — اے ایف پی

نگراں حکومت نے 15 نومبر تک پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں فی بیرل 5 ڈالر کمی ہونے کے پیشِ نظر یکم نومبر سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان تھا۔

یکم نومبر سے پیٹرول کی قیمت میں 15 سے 20 روپے فی لیٹر، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 10 سے 16 روپے کی فی لیٹر کمی متوقع تھی۔

تاہم، نگراں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 15 اکتوبر کو جاری ہونے والی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ 16 اکتوبر کو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 40 روپے، اور ڈیزل 15 روپے فی لیٹر سستا کیا گیا تھا۔

قیمتوں میں بھاری کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 283.38 روپے ہوگئی تھی جبکہ ڈیزل 303.18 روپے پر آگیا تھا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.82 روپے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد قیمت فی لیٹر 211.03 روپے ہوگئی۔

لائٹ ڈیزل بھی 3.40 روپے کی کمی کے ساتھ 189.46روپے پر آگیا۔

diesel price

petrol price

Petroleum products

petroleum prices